تازہ تر ین

جنگ کے خاتمے کیلیے ترک صدر نے روسی ہم منصب کو بڑی پیشکش کردی

انقرہ: (ویب ڈیسک) صدر طیب اردوان نے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کے کچھ نکات پر روسی اور یوکرینی صدر کو براہ راست بات چیت کرنا چاہیئے جس کے لیے ترکی میزبانی کی پیشکش کرتا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے یوکرین کی صورت حال پر اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے ویڈیو لنک کے ذریعے گفتگو کی جس میں یوکرینی صدر سے براہ راست ملاقات کرانے کے لیے میزبانی کی پیشکش بھی کی۔
ترک صدر نے روسی ہم منصب سے کہا کہ اعلیٰ سفارتی حکام کے درمیان مذاکرات خوش آئند ہیں تاہم کچھ معاملات پر اتفاق رائے کے لیے آپ کو یوکرینی صدر سے براہ راست بات چیت کرنی چاہیئے۔
ترک صدر نے کہا کہ اگر روسی صدر اپنے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے براہ راست مذاکرات کرنا چاہئیں تو ترکی میزبانی کے لیے تیار ہے۔
صدر طیب اردوان نے روسی صدر سے یہ بھی کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کے لیے جنگ بندی بے حد ضروری ہے۔
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ترک صدر کی پیشکش پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی امن مذاکرات کی کامیابی چاہتے ہیں جو ابھی سفارتی سطح پر جاری ہیں اور کہیں میری ضرورت پڑی تو پیچھے نہیں ہٹوں گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain