تازہ تر ین

صدرپوٹن کی تقریرکے دوران سرکاری ٹی وی کی براہ راست نشریات بندہوگئیں

ماسکو: (ویب ڈیسک) روسی صدرولادمیرپوٹن کی ماسکوکے ایک اسٹیڈیم میں کی جانے والی تقریرکی براہ راست نشریات اچانک بند ہوگئیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی صدرولامیرپوٹن ماسکوکے ایک اسٹیڈیم میں کرائما کے یوم الحاق کی تقریب سے خطاب کررہے تھے کہ اچانک ٹی وی پرجاری ان کا براہ راست کی نشریات بند ہوگئیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ صدرکی براہ راست تقریرتکنیکی خرابی کی وجہ سے بند ہوئی جسے فوری بحال کردیا گیا۔
صدرپوٹن کا خطاب میں کہنا تھا کہ یوکرین پرحملہ ضروری تھا کیونکہ امریکا یوکرین کو روس کے خلاف استعمال کررہا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ روس یوکرین میں غالب رہے گا۔روس یوکرین میں روسی بولنے والے لوگوں کی نسل کشی نہیں کرنے دے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain