تازہ تر ین

کراچی سے پشاورتک بجلی بحران، شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ سے روزہ دار بے حال

لاہور: (ویب ڈیسک) غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے کراچی سے پشاور تک ہر شہری کو پریشان کر کے رکھ دیا، شہری علاقوں میں آٹھ سے دس گھنٹے اور دیہی علاقوں میں بتی کی بندش کا دورانیہ بارہ گھنٹے تک پہنچ گیا۔
غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے روزے داروں کو سحر اور افطار میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کراچی، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، کوئٹہ سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں اور دیہات میں بجلی کی آنیوں جانیوں نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔ حکومت کی جانب سے دعووں کے باوجود شدید گرمی میں رمضان المبارک کے دوران بھی لوڈشیڈنگ پر قابو نہ پایا جاسکا۔
لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ بجلی کی طلب بھی بڑھ گئی، لیسکو کی بجلی کی طلب 4250 میگاواٹ سے تجاوز کرگئی ہے۔ این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 3650 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے جبکہ لیسکو کا شارٹ فال 600 میگاواٹ سے بھی بڑھ گیا، بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث لیسکو کا کوٹہ بھی کم کردیا گیا،طلب و رسد کا فرق بڑھنے پر بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ شروع کردی گئی۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں 3 سے 4 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔
راولپنڈی میں بھی کم و بیش یہی صورتحال ہے، پشاور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ساتھ ساتھ گیس کی لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے، کراچی کے شہری بھی لوڈشیڈنگ کے ہاتھوں اذیت میں مبتلا ہیں۔ شہریوں نے حکومت کی جانب سے تمام تر دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ باتیں بنانے کی بجائے سنجیدہ اقدامات کی جانب توجہ دی جائے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain