تازہ تر ین

کیوی کرکٹر کی شادی میں دھونی کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

ممبئی: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے معروف آل راؤنڈر ڈیون کانوے کی شادی میں بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی سمیت دیگر نامور کرکٹرز کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیون کانوے انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں چنائے سپر کنگ ٹیم کی نمائندگی کرتے ہیں، کیوی کرکٹر حالیہ دنوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کی شادی کی تقریب میں ایم ایس دھونی سمیت دیگر مشہور کھلاڑیوں نے شرکت کی جس میں تقریباً سب نے ہی خوب ہلا گلا کیا اور گانوں پر ڈانس بھی کرتے نظر آئے۔
چنائے سپر کنگ(سی ایس کے) نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کھلاڑیوں کے ڈانس کی ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں نے بھی بے حد پسند کیا اور کرکٹرز کے ڈانس کی صلاحیت کو بھی داد دی۔
ڈیون کانوے کی شادی میں نیوزی لینڈ کے کرکٹرز سمیت آئی پی ایل کے کئی کھلاڑی شریک ہوئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain