تازہ تر ین

عابد شیر علی نے عمران خان کو سازش اور فواد چوہدری کو مداخلت قرار دیدیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر عابد شیر علی نے عمران خان کو سازش اور فواد چوہدری کو مداخلت قرار دے دیا۔
اپنے ایک بیان میں عابد شیر علی نے کہا کہ عمران نیازی نے سازش کا لفظ اب ’’مداخلت‘‘ سے بدل دیا ہے کیونکہ یوٹرن کی روایت برقرار ہے اور سازش کے جھوٹ کے بعد اب مداخلت کا کہہ کر عمران نیازی نے اپنے بیانیے کو خود رد کر دیا۔
ن لیگ کے رہنما نے کہا کہ پاکستان کے معاشی اور خارجہ مفادات کے خلاف عمران نیازی سازش تھا جس کی تحقیقات ہوگی، معیشت تباہ اور روزگار کی بربادی سازش اور اسٹیٹ بینک کو گروی رکھنا مداخلت ہے، کشمیر فروشی سازش اور مودی کی کامیابی کی دعائیں مداخلت تھی۔
انہوں نے کہا کہ 4 سال میں پاکستان کے قرض میں 20ہزار سے زائد کا اضافہ عمرانی سازش تھی جبکہ تاریخی مہنگائی عوام کے خلاف سازش اور آٹا چینی دوائی کھاد کی چوری مافیاز کی مداخلت تھی، فارن فنڈنگ سازش اور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی درجنوں درخواستیں اس عمل کو رکوانے کے لیے مداخلت ہے۔
عابد شیر علی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپنے ’’اسٹوجز‘‘ کو استعمال کرکے عدم اعتماد پر ووٹ نہ کرانا سازش اور صحافیوں کو گالیاں دینا مداخلت تھی، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے بال کھینچنا سازش اور منتخب وزیراعلیٰ کا حلف نہ ہونے دینا مداخلت ہے۔
ن لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کے کالے کرتوت اور ذہنیت پر اسے نشان عبرت ہونا چاہیے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain