تازہ تر ین

دنیا کے پرانے ترین چڑیا گھر کی 194ویں سالگرہ کی تقریب

لندن: (ویب ڈیسک) لندن میں زیڈ ایس ایل نامی چڑیا گھر دنیا کا سب سے پرانا چڑیا گھر ہے جس کی آج 194 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔
چڑیا گھر نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ میں کہا کہ ہمارے چڑیا گھر میں موجود جانوروں نے لاکھوں لوگوں کو وائلڈ لائف سے جڑنے کی ترغیب دلائی ہے۔
ٹویٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ لوگوں کے مسلسل تعاون کے لیے بہت بہت شکریہ اور ہمیں امید ہے کہ آپ جلد ہی دوبارہ چڑیا گھر کا دورہ کریں گے۔
چڑیا گھر کو 27 اپریل 1828 کو لندن کی زولوجیکل سوسائٹی نے کھولا تھا۔ جدید سنگاپور کے بانی سر تھامس اسٹامفورڈ ریفلز نے ہی مذکورہ بالا چڑیا کی بنیاد رکھی جبکہ عوام کیلئے دروازے 1847 میں کھولے گئے۔
اسی چڑیا گھر میں وینی نامی ایک مادہ سیاہ ریچھ رہتی تھی جس نے مصنف ایلن الیگزینڈر کو بچوں کی کلاسیکل کہانی ’Winnie The Pooh‘ تصنیف کرنے پر ابھارا۔
اس کے علاوہ چڑیا گھر میں ’جمبو‘ نامی ہاتھی بھی رہتا تھا جو Jumbo لفظ کی تخلیق کا باعث بنا اور مشہور ماہرِ حیوانیات چارلس ڈارون نے 1838 میں یہاں رہنے والے پہلے اورنگوٹان (بندروں کی ایک نسل) کا مطالعہ کرنے کے لیے اس کا دورہ کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain