Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی
    • نائٹ کلب واقعے کی تحقیقات، برائیڈن کارس پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر
    • ای سپورٹس ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب، رونالڈو کی سعودی ولی عہد سے ملاقات
    • بنگلہ دیش کی تاریخی چھلانگ، ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرلی، پاکستان آٹھویں نمبر پر
    • دبئی کا برج عزیزی 725 میٹر بلندی کے ساتھ دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بننے کو تیار
    • میچ کے دوران اچانک گرنے سے 25 سالہ پرتگالی فٹبالر کوئین کاسترو چل بسے
    • انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس سکواڈ میں شامل
    • بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر
    • گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری
    • پشاور میں 6 ماہ قبل تعمیر کیا گیا پل سیلابی پانی کی نذر ہوگیا
    • لاہور میں پاکستان کا پہلا عالمی معیار کا ہارٹ ٹرانسپلانٹ سینٹر قائم
    • آئی ایم ایف کی نئی شرط، پاکستان میں بجلی کے نرخ مزید بڑھانے کا مطالبہ
    • 23 سال بعد پاکستان میں پھر سجے گا ساؤتھ ایشین گیمز کا میلہ!
    • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے اہم ملاقات
    • عراق نے ایران اور سعودی عرب کو مشترکہ سکیورٹی کونسل کی پیشکش کردی
    • پاکستان کے 12 تاریخی مقامات یونیسکو کی عالمی ورثے کی فہرست میں شامل
    • پاکستان کی سفارتی جیت، اے سی سی الیکشن میں تینوں نشستوں پر کامیابی
    • نیوزی لینڈ میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا بل پیش کرنے کا اعلان
    • 21 سابق کرکٹ کپتانوں کا شہباز شریف کو خط عمران خان کے علاج کی اپیل
    • سماعت سے محروم ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران نیازی نے سراج الدولہ اور میر جعفرکی مثال دیکراداروں کو نشانہ بنایا، وزیراعظم

    By Khabrain Newsمئی 9, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ نواب سراج الدولہ کے سپہ سالار کی بات کرکے عمران خان نے اداروں کو براہ راست نشانہ بنایا۔
    قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ایبٹ آباد جلسے کے خطاب کا حوالہ دیتے ہوئےکہا کہ انہوں نے سراج الدولہ اور میرجعفر کا نام لے کرجو مثال دی اس سے بری حرکت نہیں ہوسکتی، عمران خان نے کہا سراج الدولہ کے سپہ سالار میر صادق اور میر جعفر غدار نکلے، عمران نیازی نے ادارے کے بارے میں جو زہر اگلا وہ پاکستان کے خلاف سازش ہے۔
    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوم تقسیم درتقسیم ہوچکی ہے، زہر گھول دیا گیا ہے، عمران خان نے جو کل بات کی وہ انتہائی خطرناک ہے، نواب سراج الدولہ کے سپہ سالار کی بات کرکے عمران خان نے اداروں کو براہ راست نشانہ بنایا، پاکستان کو امریکی دھمکی کی تاریخ تو بہت پرانی ہے اس میں سازش کا عنصرکہاں سے نکلا۔
    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اگر انہیں آئین و قانون کے ذریعے نہ روکا گیا تو خدانخواستہ یہ ملک لیبیا اور شام کی تصویر بن جائےگا، آپ تو لاڈلے تھے آپ کو تو بچےکی طرح اس ادارے نے دودھ پلایا، 75 سال میں کسی منتخب حکومت کو اس طرح سپورٹ نہیں کیا گیا جس طرح عمران نیازی کو کیا گیا لیکن اس کے باجود اس نے نہ کچھ سیکھا اور نہ کوئی کارکردگی دکھائی، اس ادارے نے جو سپورٹ عمران خان کو کی اس کی 20 یا 30 فیصد بھی ہمیں ملتی تو اس ملک کو آگے لے جاتے۔
    ان کا کہنا تھا کہ کل جو عمران خان نے زبان استعمال کی ہے، اگر اس کو آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر سختی سے نہ روکا گیا تو اس ملک میں بھونچال آسکتا ہے، یہ جمہوریت کو ختم کرنا چاہتے ہیں، اس بات کا بھرپور نوٹس لیا جائے، اس معاملے کو کنٹرول کرنا ہوگا ورنہ خدانخواستہ کچھ نہیں بچےگا۔
    بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومت نے تیل اور گیس وقت پر نہیں منگوایا، عید کے بعد لوڈ شیڈنگ میں کمی ہوئی ہے،دور دروز علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کی تحقیقات کریں گے۔
    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گیس کا انتظام کررہے ہیں،گیس کے جہاز خرید رہے ہیں، ماضی کی حکومت نے تیل اور گیس وقت پر نہیں منگوایا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان کی معاشی پوزیشن پر موڈیز کا اعتماد بڑھ گیا، کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کردی

      بچوں کے تحفظ کیلئے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی کی درخواست دائر

      گوگل کے بعد ایپل کی بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کی تیاری

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.