Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان، ترکی، مصر اور سعودی عرب کا اہم اجلاس، ریاض کے حق دفاع کی حمایت
    • پاکستان کے تیل ذخائر میں 6 فیصد اضافہ، 11 سال کی ریز رو لائف
    • حکومت نے 23 ستمبر کے لیے پٹرول 1.70روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3.12روپے فی لیٹر سستا کردیا
    • پشاور-اسلام آباد موٹروے کل سے بند
    • وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران سے معاہدہ ہوگا: ٹرمپ
    • بابر اعظم کی دوبارہ ٹیسٹ کپتانی پر وقار یونس کے تحفظات ’کپتانی کے دباؤ سے کارکردگی متاثر ہوتی ہے‘
    • ٹرمپ کا جنرل اسمبلی میں شہباز شریف کو خراجِ تحسین، ’عظیم رہنما‘ قرار
    • اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف کی کویت کے ولی عہد شیخ صباح خالد الحمد الصباح سے ملاقات
    • نیویارک میں 81ویں جنرل اسمبلی کا اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف کی شرکت
    • سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی فی تولہ قیمت 5 لاکھ روپے سے دور
    • ایشین گیمز 2026، بھارت نے کرکٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا
    • کراچی میں ستمبر کی غیر معمولی گرمی نے 10 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
    • مارک ووڈ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • زونگ اور آئی ایس پی نے پہلا اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ نظام متعارف کروا دیا
    • اٹک، لوڈ ررکشہ روڈ سے نیچے کھائی میں گر گیا، ڈرائیور جاںبحق
    • چار روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے راولپنڈی پولیس کے موثر سیکیورٹی انتظامات
    • صحافی سے موٹر سائیکل سوار نامعلوم سنیچروں نے موبائل فون چھین کر فرار
    • 8 افراد کو حراست میں لیکر 1 کلو 200گرام چرس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی زبانوں کے ڈیٹا سیٹ پر بین الاقوامی ورکشاپ
    • چچازاد بھائی نے چچا زاد بہن کو دھوکہ دہی سے جائیداد سے محروم کر دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران کے غیر اخلاقی بیان پر ان کی زبان میں جواب نہیں دوں گی: مریم نواز

    By Khabrain Newsمئی 21, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری کا سن کر خوشی نہیں ہوئی۔ عمران خان میرے والد کی عمر کے ہیں، دل پر پتھر رکھ کر ان کا نام لینا پڑتا ہے، ایسے شخص کو تو مڑ کر بھی نہ دیکھوں، ان کے غیر اخلاقی بیان پر رد عمل خوش آئند ہے، کبھی جواب نہیں دوں گی، جب ملک کی بربادی اور آپ کی نالائقی کی بات ہوگی تو پھر نہیں چھوڑوں گی۔
    سوشل میڈیا ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے لیگی نائب صدر نے کہا کہ شیریں مزاری کی گرفتاری کا سن کر خوشی نہیں ہوئی، ان پر مقدمہ عثمان بزدار کی حکومت میں درج ہوا، مزاری نے محکمہ مال کی 800 کنال اراضی کو بوگس طریقے سے اپنے نام کروایا، اینٹی کرپشن نے اگر گرفتار کیا ہے تو کوئی وجہ ہو گی، اب عورت کارڈ استعمال کررہے ہیں، مجھ پر تو کوئی سنگین الزام نہیں تھا،نوازشریف کی معاونت کا الزام تھا، شیریں مزاری پرسنگین الزامات ہیں۔
    ان کا کہنا تھا کہ عورت کارڈ کی طرف تو آپ آنا بھی نا، مجھے کہا گیا چودھری شوگر ملز کے حوالے سے گرفتار کرنا چاہتے ہیں، مجھے میرے والد کے سامنے گرفتار کیا گیا تھا، نواز شریف نے اس دن کہا تھا وقت ایک جیسا نہیں رہتا، مجھے 60 دن نیب اور ڈیتھ سیل میں رکھا گیا، جون، جولائی، اگست، ستمبر کی گرمی میں مجھے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا تھا، میں بھی کسی کی بیٹی تھی، عورت کارڈ نہیں کھیلا، یہ آج تک کوئی کیس میرے خلاف ثابت نہیں کر سکے، انہوں نے جیسا بھی سلوک کیا پھر بھی انتقامی کارروائی پر یقین نہیں رکھتی، شیریں مزاری کو خواتین نے اور مجھے مرد اہلکاروں نے گرفتارکیا تھا، نیب کے سیل میں میرے کمرے میں کیمرے لگائے ہوئے تھے، نیب کے اہلکارمیری ویڈیوبھی بناتے تھے، انہوں نے جوکچھ کیا اگر میں نے زبان کھولی تو بہت دورتک جائے گی، شیریں مزاری کو الزامات کے جواب دینے چاہئیں، شیریں مزاری اگر بے قصورثابت ہو جائیں گی تو سب سے پہلے میں انکے ساتھ کھڑی ہونگی، یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ آئین کو بے دردی سے پاؤں تلے روندے، رات کوعدالت اس لیے کھلی تھی آپ نے آئین توڑا، آپ پر تو آرٹیکل 6 لگنا تھا، یہ ابھی بھی لاڈلہ ہیں۔
    مریم نواز نے کہا کہ مجھے اس شخص کا نام لیتے ہوئے تکلیف ہوتی ہے، یہ شخص پاکستان کو وینٹی لیٹر پر ڈالنے کا ذمہ دارہیں، آئن سٹائن کا تو نام نہیں لے سکتی جو چارسال کرسی پر رہا اسی کا نام لونگی، دل پرپتھررکھ کرعمران خان کا نام لینا پڑتا ہے، غیرملکی سازش کا جھوٹا ڈرامہ کیا اس کا جواب نہیں تھا، کل جلسے میں کھڑے ہو کرغیراخلاقی حملے کیے گئے، میں نے تو کوئی غیراخلاقی حملہ نہیں کیا تھا، غیراخلاقی حملے پر ردعمل پر بڑی خوشی ہوئی، اسی فتنے کا راستہ ہم سب نے ملکر روکنا ہے، عمران کے نازیبا ریمارکس پر حیرانی نہیں ہوئی، عمران خان میرے والد کی عمر کے ہیں، پنجاب کی ماؤں، بہنوں پر حملہ کیا گیا، اچھے اخلاق کی چھوٹے انسان سے توقع نہیں رکھنی چاہیے۔ میرے پاس عمران کے خلاف سیاسی مواد اتنا ہے کسی طرح سیاسی حملے کی ضرورت نہیں، پی ٹی آئی چیئر مین نے جلسے میں نوجوانوں کا کیا پیغام دیا؟ عمران کو کبھی ان کی زبان میں جواب نہیں دونگی، جب آپ کی نالائقی کی بات آئے گی تو آپ کو چھوڑوں گی نہیں، لکھ لیں کسی انتقامی کارروائی کا حصہ بنیں گے نا ساتھ دیں گے، جس نے غلط کام کیا ہوگا اسے جواب دینا ہوگا، عمران خان نے سب کی پگڑیاں اچھالیں، کسی کوچور، ڈاکو کہا۔ میری بہن کے خلاف مقدمات بنائے گئے، جوظلم ڈھایا ہے اب مظلوم نہیں بن سکتے، جواب دینا پڑے گا، اس وقت ہم کہتے تھے اتنا کرو جتنا برداشت کرسکتے ہو، وعدہ ہے مسلم لیگ (ن) کسی سے زیادتی اور انتقامی کارروائی نہیں ہونے دے گی۔
    انہوں نے کہا کہ پچھلے 4 سال لوٹ مار، نالائقی نے پاکستان کا حال کر دیا، مسلم لیگ کی حکومت کو آئے 4 ہفتے ہوئے ہیں۔ شہبازشریف کی کل کی تقریرتازہ ہوا کا جھونکا لگی۔ پچھلے چارسال تو اے سی اتروانے، فلاں کو پکڑ لو باتیں ہوتی تھی، پچھلے 4 سال انتقام، الزامات کے علاوہ کوئی بات نہیں سنی، پاکستان آج معاشی طور پر وینٹی لیٹر پر ہیں۔ چارسال جو کچھ کیا گیا اس کا خمیازہ عوام بھگت رہی ہے، وزیراعظم کی شہبازشریف کا ایک اچھے ایڈمنسٹریٹوکا ریکارڈ ہے۔ شہبازشریف نے ایک، ایک ایشوز پر بات کی، مجھے فخر ہوا جس کے قائدین پاکستان بارے اتنا درد رکھتے ہیں۔
    مریم نواز نے کہا کہ کل عمران خان نے کہا شہباز شریف 6 بجے اٹھتا ہے تو ان کا مالی بھی 6 بجے اٹھتا ہے، عمران خان جب وزیراعظم تو دوپہر چار بجے اٹھتے تھے، عمران خان نے محنت کش کو طعنہ دیا، شہبازشریف صبح 6 بجے خدمت کرنے کی نیت سے اٹھتا ہے، عمران خان نے کہا تیل کی قیمتیں بڑھانے سے ان کو ڈر لگ رہا ہے،شریف برادران کو عوام کی حالت کا اندازہ ہے اگرقیمتیں بڑھائی توعوام کوتکلیف ہوگی، عمران خان کو ایک مرتبہ عوام کی تکلیف بارے بات کرتے نہیں سنا، عمران حکومت میں تب اورآج بھی کینٹنر پر ہیں۔
    ن لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ بدترین لوڈشیڈنگ کیا ہماری حکومت کی وجہ سے ہو رہی ہے؟ بجلی کے پلانٹس کی مرمت پرکوئی توجہ نہیں دی گئی، آج عوام لوڈشیڈنگ کے اندھیروں میں مبتلا ہے۔نوازشریف نے اداروں پرتعمیری تنقید کی تھی، لیگی قائد اس سسٹم کا نہیں عوام کا لاڈلہ ہے، یہ بار بار نواز شریف کو نکالتے لیکن عوام بار بار لیکر آتے ہیں، عمران خان نے آئین کو روندا، صدر کا بیٹا اداروں کو کھلے عام گالی دیتا ہے، عارف علوی آئین کا حلیہ بگاڑ رہے ہیں ان کے خلاف کچھ نہیں ہوتا، یہی حرکت اگر نوازشریف اور میں نے کی ہوتی تو ہماری لاشیں چوکوں پر لٹکی ہوتی، شیریں مزاری کوئی وزیراعظم سے بڑی تونہیں ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس، کون ان کو تحفظ دے رہا ہے کیس کو چلنے نہیں دیا جارہا، یہ تفریق کیوں ہے، پہلے یہ عدالت پر تنقید پھر جب عدالت نے سوموٹو لیا تو وہی عدالت اچھی ہوگئی، الیکشن کمشنر کو پہلے گالیاں دیتے تھے، جب انکے 25 ارکان ڈی سیٹ ہو گئے تو الیکشن کمشنر کی تعریفیں شروع کر دیں، جب قانون مخالف کو پکڑے وہ اچھا، جو ادارہ حرکت میں آئے وہ میر جعفر، میر صادق اور جانورہے، اگروہی ادارہ آپ کے حق میں تو پھراچھا ہوتا ہے، اگر اداروں کو آپ نے بلی کرنا ہے تو پھراداروں اورقوم کوسوچنا چاہیے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستان کے تیل ذخائر میں 6 فیصد اضافہ، 11 سال کی ریز رو لائف

      حکومت نے 23 ستمبر کے لیے پٹرول 1.70روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3.12روپے فی لیٹر سستا کردیا

      پشاور-اسلام آباد موٹروے کل سے بند

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.