Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • 8 ہزار بوسٹر انجکشن’ سمگلنگ کیس کے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر
    • مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، سردیوں میں ایل این جی سپلائی مزید سکڑنے کا خدشہ
    • کوئٹہ:وینڈر میزان چوک میں اپنی دکان پر رکھے انار سجا رہا ہے۔
    • جامعہ کراچی کے غیر تدریسی ملازمین کے لیے مفت دانتوں کی صفائی کی سہولت فراہم کرنے کا اقدام
    • لاہور ہائیکورٹ:بیوی کے حق مہر’علیحدہ رہائش’ زچگی اخراجات کے حوالے سے فیملی کورٹ کو قانون کے مطابق فیصلہ کرنیکی ہدایت
    • اسلام آباد:وینڈر گاہکوں کی توجہ حاصل کرنے کیلئے امرود ترتیب سے رکھ رہا ہے۔
    • 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1485ٹریفک حادثات 775افراد زخمی
    • لاہور میںایک شہری کے نام پر2ہزارسے زائدگاڑیاں رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف
    • لاہور:صدر لاہور بار ایسوسی ایشن عرفان حیات باجوہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے ہیں۔
    • مختلف اضلاع میں تعینات پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری
    • حادثات کی روک تھام کیلئے ڈرائیورز کا فٹنس سرٹیفکیٹ بھی لازمی قرار
    • پنجاب کے مختلیف شہروں و دیہات میں صاف پانی کا بحران سنگین ہو گیا
    • سکوٹی سوار لڑکی پر مبینہ تشدد کے مقدمے میں گرفتار ملزم ضمانت پر رہا
    • راجہ پرویز اشرف کی رہائش گاہ پر چوری، پولیس تعینات’ قیمتی سامان غائب
    • پاکستان میں 24 قیراط سونا 4 لاکھ 23 ہزار 500 روپے فی تولہ
    • قیصر شیخ کابینہ کمیٹی کی سربراہی سے فارغ، ہارون اختر خان نئے چیئرمین مقرر
    • اسلام آباد:وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ اور پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو کر رہے ہیں۔
    • لاہور شہری کے نام پر2354 گاڑیاں رجسٹرڈ ہونے اور 28 لاکھ روپے کے ای چلان کا انکشاف
    • غیرملکی خاتون سے زیادتی کا مقدمہ’ اب تک 3 ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج
    • عالمی پنجابی کانفرنس 27 سے 29 نومبر تک لاہور میں ہوگی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بریک لگائے بغیر گاڑیوں کی رفتار کم کرنے والی ٹیکنالوجی

    By Khabrain Newsمئی 27, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کولون: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں اسکولوں اور اسپتالوں جیسے مقامات پر گاڑیوں کے ہارن بجانے پر پابندی ہوتی ہے تاکہ اسکول کے اندر موجود بچوں کے تعلیمی عمل اور اسپتال میں موجود مریضوں کے آرام میں خلل نہ آئے۔
    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کارساز کمپنی فورڈ ان جگہوں کے اطراف میں آنے والی گاڑیوں کے لیے ایک نئی ٹیکنالوجی پر کام کر رہی ہے جو ان گاڑیوں کے ان مقامات کی حدود میں داخل ہوتے ہی خود بخود گاڑیوں کی رفتار کو محدود کر دیا کرے گی۔ فورڈ کی جانب سے یہ اقدام، حفاظتی معاملات کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
    اس ٹیکنالوجی میں جیو فینسز کا استعمال کیا گیا ہے۔ جیو فینسنگ میں حقیقی دنیا کے جغرافیائی علاقوں کی ورچوئل حد بندی کی جاتی ہے، جس میں حدود سے آگے گزرنے پر متعلقہ سافٹ ویئر کا جوابی عمل سامنے آتا ہے۔
    اس معاملے میں فورڈ انٹرنیٹ سے جڑی گاڑیوں کے مذکورہ مقامات میں داخل ہونے پر خود بخود رفتار کم ہوجانے کے لیے اس ٹیکنالوجی کو استعمال کر رہا ہے۔
    یہ مقامات اسکول، اسپتال یا خرید و فروخت کی جگہوں کے اطراف موجود ہوسکتے ہیں جہاں پر زیادہ تعداد میں پیدل افراد موجود ہوتے ہیں۔
    فورڈ کا اس ٹیکنالوجی کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ نئی ٹیکنالوجی سڑکوں پر لگے رفتار کے اشاروں کی ضرورت کو ختم کر سکتی ہے اور گاڑی چلانے والوں کو رفتار کے قوانین کی خلاف ورزیوں کے سبب ہونے والے جرمانوں سے بچا سکتی ہے۔
    فورڈ یورپ کے سٹی انگیجمنٹ جرمنی کے مینیجر مائیکل ہوئین کا کہنا تھا کہ کنیکٹڈ وہیکل ٹیکنالوجی میں یہ صلاحیت موجود ہوتی ہے کہ وہ روز مرّہ کی ڈرائیونگ کو آسان اور محفوظ بنائے، نہ صرف گاڑی میں بیٹھے شخص کے لیے بلکہ سب کے لیے۔
    کارساز کمپنی فی الحال جرمنی کے شہر کولون میں اپنی ای-ٹرانزٹ وین کا استعمال کرتے ہوئے اس ٹیکنالوجی کی آزمائش کر رہی ہے۔
    شہر کے مرکز میں جیو فینسز کے لیے 30 کلو میٹر فی گھنٹے کے علاقے رکھے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر جگہوں پر 50 کلومیٹر فی گھنٹہ اور 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کے علاقوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
    ٹیکنالوجی کے مطابق گاڑی جب بھی جیو فینس کیے گئے علاقے میں داخل ہوتی ہے اس کی رفتار خود بخود کم ہوجاتی ہے۔ البتہ گاڑی کا ڈرائیور کسی بھی وقت اس سسٹم کو نظر انداز کر سکتا ہے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      انسانی مزدوروں کا مستقبل خطرے میں؟ شیاؤمی کا ہیومنائیڈ روبوٹ 98 فیصد کامیاب

      "گلیکسی اَن پیکڈ ڈیوائسز لانچ سے پہلے لیک ہو گئیں۔”

      لاہور میں ٹریفک کی نگرانی کے لیے اے آئی سے چلنے والا ڈرون سسٹم متعارف کروا دیا گیا۔

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.