تازہ تر ین

ایمیزون اایلکسا اب فوت شدہ اہلِ خانہ کی آواز میں بات کرسکے گا

کیلفورنیا: (ویب ڈیسک) اگر آپ چاہتے ہیں کہ ایمیزون ایلکسا آپ کی گھر والوں کی اور یہاں تک کہ فوت شدہ افراد کی آواز میں بات کرسکے تو اس کے لیے ایک منٹ تک کی آڈیو اسے سنادیں اور ایلکسا اس کا نقال بن جائے گا۔
ایلکسا سے وابستہ سینیئر سائنسداں، روہت پرساد نے کہا ہے کہ اس کا مقصد ایلکسا کو انسانوں کے مزید قریب کرنا ہے تاکہ لوگ اسے ایک نئے احساس کے ساتھ قبول کرسکے۔’ دوسری جانب حالیہ کووڈ وبا کے تناظر میں لاکھوں کروڑوں افراد دنیا سے رخصت ہوئے ہیں۔ اگرچہ مصنوعی ذہانت اس دکھ کا ازالہ نہیں کرسکتی لیکن مرنے والوں کو ان کی یادوں میں زندہ ضرور رکھ سکتی ہے۔‘ روہت نے بتایا۔
ایمیزون کمپنی کے مطابق ایک بچے نے ان سے کہا کہ وہ چاہتا ہے کہ وہ اسی طرح ایلکسا سے کہانیاں سنے جس طرح اس کی نانی یا دادی سنایا کرتی تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ ایمیزون نے سنجیدگی سے اس ٹیکنالوجی پر کام کیا اور اب اسے عوام کے لیے پیش کردیا ہے۔
تاہم ایمیزون نے بتایا کہ بلند معیار کے آواز کی نقل کے لیے سینکڑوں منٹ کی آواز درکار ہوتی ہے۔ لیکن جدید ٹیکنالوجی کے تحت ایک منٹ کی آواز بھی بہت ہوتی ہے، تاہم اس کی دیگر تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain