تازہ تر ین

الیکشن کمیشن کا بلوچستان کے 8 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات دوبارہ کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بلوچستان کے 8 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات دوبارہ کروانے کا فیصلہ کرلیا ۔ انتخابات دو جولائی کو ہوں گے ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبے کے 8 اضلاع جن میں دکی ،قلعہ عبداللہ ، زیارت ، لورالائی ، پنجگور ، سبی ۔نوشکی اور کیچ شامل ہیں۔
ان اضلاع کے 13 وارڈز میں 2 جولائی کو دوبارہ انتخابات کرائے جائیں گے ۔ متعلقہ اضلاع میں 29 مئی 2022 کے دوران ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں امن وامان اور دیگر واقعات کی بناء پر انتخابات معطل کئے گئے تھے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain