تازہ تر ین

رواں سال زیادہ بارشیں، پہلے سپیل کا آغاز جمعرات سے ہو گا: محکمہ موسمیات

لاہور: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے خبردار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مون سون بارشوں کا پانچ روزہ پہلے سپیل کا آغاز جمعرات سے ہو گا۔
ڈائریکٹر جنرل پی ایم ڈی مہر صاحبزادہ خان نے کہا ہے کہ شدید بارشوں سے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالا، سیالکوٹ، فیصل آباد میں 2 سے 4 جولائی تک اور کراچی اور حیدرآباد میں اگلے ماہ کی 3 سے 5 تاریخ تک نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔
پری مون بارشوں کے سلسلے کے بعد محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ 30 جون کو مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ بدھ 29 جون کو ملک میں بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مرطوب ہوائیں داخل ہوں گی۔
ملک میں داخل ہونے والی مرطوب ہواؤں کے نتیجے میں یکم سے 5 جولائی کے دوران کراچی، حیدر آباد ٹھٹھہ، بدین، ژوب، زیارت بارکھان، لورالائی، کوئٹہ قلات، خضدار، لسبیلہ اور نصیر آباد میں آندھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند علاقوں میں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ مون سون کے دوران ہونے والی بارشوں کے پیش نظرمحمکہ موسمیات نے ماہی گیروں کو مطلع کیا ہے کہ وہ 3 سے 5 جولائی کے دوران سمندر کی طلاطم خیزی سے محتاط رہیں۔
محکمہ موسمیات نے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’مون سون کے دوران بڑھتے ہوئے درجہ حرارت میں کمی ہوگی، جبکہ تیز ہواؤں کے باعث پُرانی عمارتوں کو نقصان کا خدشہ ہے۔ مسافروں اور سیاحوں کو ہدایت کی گئی ہے غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حفاظتی سامان ساتھ رکھیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
کالم
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain