ڈھاکہ: (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز نے بنگلا دیش کو دوسرے ٹی ٹونٹی میں 35 رنز سے شکست دے دی، تین میچز کی سیریز میں میزبان ویسٹ انڈیز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو ترانوے رنز بنائے، برینڈن کنگ ستاون اور روومین پاول اکسٹھ رنز بنا کر نمایاں رہے، بنگلا دیش کے شرف الاسلام نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
جوابی اننگز میں بنگلا دیشی ٹیم چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اٹھان رنز ہی بنا سکی، ویسٹ انڈیز کے اوبڈ موکائے اور روماریو شیفرڈ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، شاندار اننگز پر روومین پاول میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے۔
Trending
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
- گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
