تازہ تر ین

بشریٰ بی بی غداری سرٹیفکیٹ مہم کی ماسٹر مائنڈ، فواد، شیریں نے تصدیق کردی: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چودھری اور شیریں مزاری کی پریس کانفرنس نے بشریٰ بی بی کو غداری کے سرٹیفکیٹ اور اداروں کے خلاف مہم کا ماسٹر مائنڈ ہونے کی تصدیق کر دی۔
اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چودھری اور شیریں مزاری نے تصدیق کر دی کہ بشریٰ بی پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا اور جھوٹے بیانیہ کی سربراہ ہیں، فواد چودھری اور شیری مزاری نے تسلیم کر لیا کے آڈیو بشریٰ بی بی کی ہے اور سیاسی مخالفین کو غداری کے ساتھ لنک کرنا بشریٰ بی بی کی رائے ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اداروں کے خلاف مہم بشریٰ بی بی چلا رہی ہیں، ثابت ہو گیا گندی زبان والے ترجمانوں سے غیر اخلاقی پریس کانفرنس بشریٰ بی بی کروا رہی ہیں، سیاسی مخالفین کو غداری کے ساتھ لنک کرنے اور گالم گلوچ کے آگے اور پیچھے بشریٰ بی بی ہیں، اداروں کے خلاف مہم کی ماسٹر مائنڈ سابق خاتون اول ہیں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی نے اپنی تاریخی کرپشن چھپانے کے لئے بیرونی سازش اور غداری کا بیانیہ گھڑا، وہ سیاسی مخالفین، صحافیوں اور اداروں کے خلاف گالم گلوچ کراتی ہیں، پی ٹی آئی نے تسلیم کرلیا کہ اپنی کرپشن چھپانے کے لئے غداری کے پرچے بنوائے، بیرون ملک سازش کے جھوٹے بیانیہ کے چیمپئن امریکہ سے معافیاں مانگتے اور منتیں ترلے کرتے پکڑے گئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain