کوئٹہ: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے پانچ نئے ججوں نے حلف اٹھا لیا جس کے بعد بلوچستان ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔
بلوچستان ہائی کورٹ میں پروقار تقیب ہوئی جس میں چیف جسٹس آف بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان نے نئے تعینات ججز سے حلف لیا۔ ایڈیشنل ججز میں جسٹس اقبال احمد کاسی، جسٹس شوکت علی رخشانی، جسٹس گل حسن ترین، جسٹس محمد عامر نواز رانا اور جسٹس سردار احمد حلیمی شامل ہیں۔
تقریب میں بلوچستان ہائی کورٹ کے جج صاحبان، سابق ججز ،وکلاء اور سول سوسائٹی کے معززین نے شرکت کی۔ پانچ نئے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی سے بلوچستان ہائی کورٹ میں ججز کی مجموعی تعداد 14 ہو گئی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان ہائیکورٹ میں 5 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دی تھی۔





































