Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکی ایوانِ نمائندگان کے ارکان رائین زنکے (ریاست مونٹانا) اور مائیکل جیمز (ریاست واشنگٹن) نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جہاں دفاع، تجارت اور اقتصادی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال
    • خطرناک وائرس امریکی کی 9 ریاستوں تک پھیل گیا، ہزاروں متاثر
    • کرکٹر ارشدیپ سنگھ اور اداکارہ سمرین کور نے اپنے رشتے کی تصدیق کر دی
    • سجل، ہانیہ اور اقرا سے دوستی نہیں بس سلام دُعا ہے،ماہرہ خان
    • برطانیہ میںپانی کی قلت، ایئرپورٹ پر واش رومز اور ریسٹورنٹس بند
    • پاکستان میں مون سون سے اموات کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی، مزید 10 ہلاکتیں رپورٹ
    • گلگت بلتستان میں اچانک سیلاب، متعدد علاقوں کے زمینی رابطے منقطع
    • ڈوبنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد خیبرپختونخوا میں سیاحتی کشتیوں کی جانچ کا آغاز
    • ناران کے قریب پنجاب یونیورسٹی کی بس کھائی میں جا گری، 21 افراد زخمی
    • پاکستانی باپ بیٹی کی جوڑی نے بین الاقوامی گھڑسواری تیراندازی چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دی
    • پاکستان کی طیبہ اشرف اور سمبل فاطمہ نے آئیکون اوپن تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا
    • جنتر منتر احتجاج کے بعد جنرل زی نے سڑکیں صاف کر کے مثال قائم کر دی
    • میکڈونلڈز اور کے ایف سی کم صحت بخش فاسٹ فوڈ چینز میں شامل
    • امریکا اور ایران کے درمیان حملے رکنے پر تیل کی قیمتیں 5 فیصد سے زائد گر گئیں
    • پی ایم ڈی کی لاہور، اسلام آباد، کراچی اور پشاور میں مون سون کی نئی بارشوں کی پیشگوئی
    • پنجاب میں آلودگی کے بڑے ذرائع کے خلاف اینٹی اسموگ آپریشن کا آغاز
    • بحرین کے شاہ اور اسرائیلی صدر میں ابراہم معاہدوں پر گفتگو
    • آبنائے ہرمز میں چھ جہاز روک لیے گئے
    • سیئٹل کے اسپیس نیڈل کے قریب فائرنگ، 2 افراد ہلاک، 5 زخمی
    • آئی سی سی وارنٹ اور ممدانی کی مخالفت کے باوجود نیویارک جاؤں گا: نیتن یاہو
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شہباز شریف عوام کو جلد پٹرولیم قیمتوں پر بڑا ریلیف دینگے: مریم نواز

    By Khabrain Newsجولائی 8, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    شیخوپورہ: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام جانتی ہے مہنگائی عمران خان کی وجہ سے ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل سمیت دیگر قیمتیں تیزی سے نیچے آ رہی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف عوام کو آنے والے چند مہینوں میں پٹرولیم مصنوعات پر بہت بڑا ریلیف دینگے۔
    شیخوپورہ کے حلقے پی پی 140 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ میں یہاں کی عوام کودونوں ہاتھوں سے سلام کرتی ہوں، جتنی محبت مجھے اس گرمی کے باوجود مجھے شہر نے دی ہے میرا بس نہیں چل رہا میں عوام میں آ جاؤں۔ یہاں جذبے دیکھ کر لگتا ہے کہ 17 جولائی کو شیر واپس آ رہا ہے۔ عوام کا جم غفیر گراؤنڈ کے باہر موجود ہے۔ میاں خالد محمود کو مبارکباد دیتی ہوں ، اس حلقے سے آپ الیکشن جیت چکے ہیں۔ عمران خان شیخوپورہ یہاں سے چھوٹا سے جلسہ کر کے گیا، بتانا چاہتی ہوں یہ شہر مسلم لیگ ن کا ہے۔
    مریم نواز نے عمران خان پر کھل کر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج کل روز ٹی وی پر ڈیڑھ ڈیڑھ گھنٹہ عوام کا سر کھاتا ہے، ڈیڑھ گھنٹے میں ڈیڑھ منٹ بھی اپنی کارکردگی نہیں بتاسکتا، گالیاں نکالنے والا 4 سال میں اپنے 4 کام بھی عوام کو نہیں بتاسکتا۔ یہ ہمارے نام بدل کر پکارتا ہے، یہ ہمیشہ جھوٹ بولتا ہے۔
    اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اڑھائی ماہ میں بہت کام کیے، لیکن عمران خان نے چار سال میں ایک کام نہیں کیا، مہنگائی ضرور ہے، اپنی کمپین شروع کرنے لگی تو لوگوں نے کہا عمران خان کی وجہ سے ہمیں مہنگائی کرنی پڑی، ائی ایم ایف کے معاہدے کے باعث ہمیں پٹرول سمیت مہنگائی بڑھی، ن لیگ کیلئے عوام کی شفقت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ پنجاب آج بھی شیر کے پاس کھڑا ہے، عوام جانتی ہے مہنگائی عمران خان کی وجہ سے ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ پی ٹی آئی نے کیا تھا۔ مشکل جتنی بھی بڑی ہوں، نواز شریف، شہباز شریف سمیت مسلم لیگ ن بحرانوں سے نکالے گی۔عوام کی امید کبھی ٹوٹنے نہیں دینگے۔
    مریم نواز نے کہا کہ حمزہ شہباز نے پنجاب کی عوام کو سو مفت یونٹ کا تحفہ دیا، خیبرپختونخوا کی عوام کو مفت بجلی دینے کے بجائے یہ عدالت چلا گیا، عوام کو ریلیف مل رہا ہے اس کے خلاف یہ عدالت چلا گیا ہے، عمران خان پنجاب کی دشمنی بہت حد تک آگے نکل گیا ہے اور اس نے ظلم کروا کر ختم کروا دیا، عوام اسے معاف نہیں کرے گی، 17 جولائی تک نہ صحیح 17 جولائی کے بعد پنجاب کے عوام کی بجلی مفت کریں گے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل سمیت دیگر قیمتیں تیزی سے نیچے آ رہی ہیں، شہباز شریف عوام آنے والے چند مہینوں میں پٹرولیم قیمتوں پر بہت بڑا ریلیف دینگے۔فتنہ خان شہباز شریف آپ کے چودہ طبق روشن کرے گا۔ 75 سال بعد یہ پہلا وزیراعظم ہے جس کے اپنے لوگوں نے اسے مار مار کر عہدے سے فارغ کروایا ہے۔
    ن لیگ کی نائب صدر نے مزید کہا کہ میاں خالد محمود کو ووٹ دینا، یہ شیر کا امیدوار ہے، اس نے پنجاب کا مینڈیٹ آپ کو واپس دلوایا اور اپنی سیٹ کی پرواہ نہیں کی۔ فتنہ خان کو پتہ ہے کہ اگلے سال تک ہماری حکومت رہی تو مہنگائی کم ہو جائے گی، معیشت ٹھیک ہو جائے گی، حالات ٹھیک ہو جائینگے، ان کی سیاست ختم ہو جائے گی، مسلم لیگ ن کو اپنی عوام کو تکلیفوں سے نکلوائے گی۔ انشاء اللہ مسلم لیگ ن چند مہینوں میں عوام کو بحرانوں سے نکالے گی۔
    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عمران خان کہتا تھا وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بناؤں گا، وزیراعظم ہاؤس کو بلیک میلنگ کا اڈہ بنادیا، ایک خاتون عمران خان کے پاس انصاف کیلئےگئی تھی، عمران خان نےخاتون کی ویڈیو اپنے پاس رکھ لی، طیبہ گل کو بلیک میل کیا گیا، طیبہ گل کی ویڈیو کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں پر مقدمات ختم ہونا شروع ہو گئے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      امریکی ایوانِ نمائندگان کے ارکان رائین زنکے (ریاست مونٹانا) اور مائیکل جیمز (ریاست واشنگٹن) نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جہاں دفاع، تجارت اور اقتصادی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال

      خطرناک وائرس امریکی کی 9 ریاستوں تک پھیل گیا، ہزاروں متاثر

      پاکستان میں مون سون سے اموات کی تعداد 100 سے تجاوز کر گئی، مزید 10 ہلاکتیں رپورٹ

      تازہ ترین

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      فیفا ورلڈکپ: انگلینڈ کو شکست، ارجنٹائن فائنل کا ہیرو بن گیا

      حکومت کی طرف سے عوام کو ایک اور تحفہ پیٹرول پھر مہنگا

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.