Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خلیجی ممالک میں کشیدگی’ حدود کی بندش سے فضائی آپریشن شدید متاثر
    • وزارت مذہبی امور، وزارت خزانہ اور قومی بچت کے اشتراک سے سیونگ پلان پر کام شروع
    • نواب شاہ میں مال بردار ٹرین کی بوگی پٹری سے اتر گئی ٹرینوں کی آمدورفت معطل
    • مہنگائی’ بڑھتی لاقانونیت نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنادی: جاوید قصوری
    • پہلوان اکھاڑے میں مشق کررہے ہیں۔
    • لاہور کی مٹی سے نام پیدا کرنے والے پہلوانوں کی سرزمین پر روایتی کشتی زوال کا شکار
    • دہشتگردی کیس’ایمان مزاری ‘ ہادی چٹھہ کی غیر موجودگی میں ٹرائل شروع
    • اکتوبر کو فیصلہ کریں گئے اسلام آباد کی جانب کس راستے سے پیش قدمی کی جائی12
    • لاہور: حافظ نعیم الرحمن پریس کانفرنس کررہے ہیں۔
    • جان لیوا حادثات میں ملوث 170ڈرائیورز کے لائسنس معطل
    • راشن کارڈ سکیم’ ماہانہ 3 ہزار روپے کی تاخیر’ مستحقین مشکلات کا شکار
    • پاکستان اور بھارت کی جوڑی نے ورلڈ ٹینس جونئیر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا۔
    • آئل اینڈ گیس کمپنیوں نے 10 سال میں 2708 ارب 43 کروڑ منافع کمایا
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • گورنر سندھ کا لاہور کے تاریخی ورثے کی بحالی کے منصوبوں کا دورہ، جاری کاموں پر ڈی جی والڈ سٹی نجم ثاقب بریفنگ دے رہے ہیں۔
    • گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اندرون لاہور تاریخی ورثے کے تحفظ منصوبوں کا دورہ
    • توانا، صحتمند ذہن مضبوط’ خوشحال قوم کی پہلی بنیاد ہے:احسن اقبال
    • صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کو کینیڈا کے دورے کے دوران کینیڈین رکن پارلیمنٹ روبی سہوتا شیلڈ پیش کررہی ہیں۔
    • غزہ : اسرائیلی فائرنگ ‘ گولہ باری’ ایک فلسطینی شہید ‘ متعدد افراد زخمی
    • ترکیہ میں 9 ماہ کے دوران 29 ہزار700 سے زائد غیر قانونی افغان باشندے گرفتار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بھٹو کا کارکن ہوں، خرید و فروخت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا،آصف زرداری

    By Khabrain Newsجولائی 21, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مفاہمت پر یقین رکھتا ہوں، خریدو فروخت کی سیاست پر نہیں، ملک اور پنجاب کی سیاسی صورتحال پر خود کو مفاہمت کیلئے پیش کیا، تین ماہ پہلے اعلان کیا تھا کہ یہاں بیٹھ کر سیاست کروں گا، ن لیگ کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کا امیدوار حسن مرتضیٰ ہوتا تو میں پیسے ضرور لگاتا، حمزہ شہباز کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہونے پر پیسہ کیوں لگاؤں؟۔
    سابق صدر آصف علی زرداری سے پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کی قیادت میں بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، پارٹی کے ارکان نے آصف علی زرداری سے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
    پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کو بھرپور سپورٹ کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن کی اتحادی ہے اور تمام ذمہ داریوں کو قبول کرتی ہے، ذوالفقارعلی بھٹو کا کارکن ہوں، خرید و فروخت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا، وزیر اعلیٰ پنجاب کا امیدوار حسن مرتضیٰ ہوتا تو میں پیسے ضرور لگاتا، حمزہ شہباز کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہونے پر میں پیسہ کیوں لگاؤں؟ ملک اور پنجاب کی سیاسی صورتحال پر مفاہمت کے لیے خود کو پیش کیا ہے۔
    سابق صدر نے مزید کہا کہ مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتا ہوں اور یہ کرتا رہوں گا، میں پہلی دفعہ لاہور نہیں آیا، 3 ماہ پہلے اعلان کیا تھا کہ میں پنجاب میں بیٹھ کر سیاست کروں گا، ابھی تو میں نے پنجاب کی ہر تحصیل میں جانا ہے، پیسے کی سیاست کو یکسر مسترد کرتا ہوں، مسلم لیگ ن کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب کروانے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے، چودھری شجاعت حسین کے کہنے پر نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کو پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ نامزد کرنے کے لئے آمادہ کیا۔
    ان کا کہنا تھا کہ چودھری پرویز الٰہی میرے ساتھ کمٹمنٹ کر کے عمران خان سے جا ملے، مسلم لیگ ن نے پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ بنانے کے حوالے سے اپنی کمٹمنٹ پوری کی، میں کمٹمنٹ پوری کرنے والوں کے ساتھ کھڑا ہوں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کو تجربہ کار کھلاڑیوں کی تلاش بی بی ایل کا آغاز 12 دسمبر سے ہو گا

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      تازہ ترین

      ٹرمپ کے بجائے جج کو نوبیل امن انعام’ امریکا نے عالمی عدالت پر پابندیاں عائد کردیں

      سائبیرین لیبارٹری واقعے پر جھوٹی معلومات پھیلائی جا رہی ہیں، ماریہ زخارووا

      پٹرول 66 پیسے سستا ڈیزل52 پیسے مہنگا

      خیبر پختونخوا میں گورنر راج آخری آپشن ہوگا:بلاول بھٹو

      سونے کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا بڑا اضافہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 80 ہزار کے قریب

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.