تازہ تر ین

آئندہ دنوں میں عمران خان کا سامنا مختلف ن لیگ سے ہو گا، طلال چودھری

لاہور: (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ آئندہ دنوں میں عمران خان کا سامنا مختلف ن لیگ سے ہو گا۔
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حق میں فیصلہ ہو جائے تو ٹھیک مخالفت میں آئے تو غلط۔ عمران خان نے جیسے انقلاب لانے کی کوشش کی ہم نے دیکھ لیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے حالات میں مجبور کیا جا رہا ہے کہ ہم ردعمل دیں اور آئندہ دنوں میں عمران خان کا سامنا مختلف ن لیگ سے ہو گا۔ اداروں کے احترام میں ہم نے ہر طرح کا ظلم برداشت کیا ہے۔
طلال چودھری نے کہا کہ جمہوریت کی بقا کے لیے ہر ممکن کوششیں کیں اور سیاستدانوں کو اپنے مسائل حل کرنے دینے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کس کو گالی نہیں دی اور کس کو برا بھلا نہیں کہا؟ اداروں کا احترام سب سے اہم ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain