Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • مکہ معاہدے پر پیشرفت مثبت اور حوصلہ افزا ہے ، ترک وزیر خارجہ
    • ایمباپے کا نائیکی سے 20 سالہ تعلق ختم ’آن‘ برانڈ سے نیا معاہدہ
    • ایشین گیمز کبڈی: پاکستان نے ملائیشیا کو 65-22 سے شکست دے دی
    • منیشہ علی کا شاندار کارنامہ، ایم ایم اے ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے گولڈ جیت لیا
    • اسلام آباد کے 24 اسکول کل سے بند، عمارتیں پولیس کے حوالے
    • لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اربوں کی سرمایہ کاری پر سنڈیکیٹ سے منظوری نہ لینے کا انکشاف
    • پی ٹی آئی کسان ونگ کا پاکستان کسان اتحاد کے25 ستمبرکے احتجاج کی بھرپور حمایت
    • PIA نے انٹرنیشنل ایوی ایشن سیفٹی معیار پر عملدرآمد کا سنگ میل عبور کرلیا
    • نیویارک’صرف 30ڈالر میں خریدی گئی پینٹنگ لاکھوں ڈالر کی نکلی
    • یورپی ممالک نے غیر قانونی تارکین ِ وطن کے خلاف نئے سخت قوانین و قواعد منظور کرلئے
    • صبا قمر کا ماضی میں ساتھی اداکار کی محبت میں گرفتار ہونے کا انکشاف
    • پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار فتح 5-0 شکست دے دی
    • بدعنوانی پر دفترخارجہ کے 6افسران سمیت 22افراد کیخلاف مقدمہ
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • افغانستان میں موجود دہشتگرد بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہا رہے ہیں: طاہر اشرفی
    • آسٹریلیا سے امریکا بھیجے گئے ایف35لڑاکا طیاروںکے حساس پرزے ہانگ کانگ پہنچ گئے، تحقیقات شروع
    • قبضوں کی نشاندہی کریں، کارروائی ہوگی: ناصر حسین شاہ
    • پنجاب بار کونسل کا وکلاء ،خاندانوںکو مالی تحفظ فراہم کرنیکا اعلان
    • PTIحکومت اور کے درمیان رابطے بے نتیجہ حالات مزید خراب سخت ہونے کا امکان
    • سمارٹ لاک ڈاؤن پولیس ضلعی انتظامیہ کیلئے کمائی کا ذریعہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان کا سری لنکا سے موازنہ اور معیشت پر منفی تجزیے درست نہیں: گورنر اسٹیٹ بینک

    By Khabrain Newsجولائی 24, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور : (ویب ڈسیک) گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے پاکستان کی معاشی صورت حال کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی منفی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے ہمارا سری لنکا سے موازنہ بالکل بھی درست نہیں ہے۔
    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے قائم مقام گورنر ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے حالیہ دنوں میں معاشی صورتحال کے حوالے سے پائے جانے والے خدشات اور اسٹیٹ بینک سے متعلق پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں پر گفتگو کرتے ہوئے ایک پوڈ کاسٹ میں کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اگلے 12مہینے عالمی معیشت کے لیے بہت اہم ہیں لیکن پاکستان کے پاس آئی ایم ایف کا کور موجود ہے اس لیے پاکستانی معیشت اس وقت اتنی کمزور نہیں جتنا لوگ اسے سمجھ رہے ہیں۔ ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ بیشتر ممالک کے مقابلے میں ہمارے اشاریے بہت بہتر ہیں، ہماری ترقی کورونا سے متاثرہ معیشتوں میں سب سے بہترین تھی،گزشتہ سال ہماری ترقی کی شرح تقریباً 6 فیصد رہی اور کوشش ہے اس سال ترقی شرح مزید بہتر ہو۔
    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام قرضوں کے اشاریے بہت بہتر ہیں، چاہے وہ بیرونی ہوں یا اندرونی اور اس کی تین بنیادی وجوہات ہیں۔
    پاکستان پر عوامی قرضوں کی سطح گھانا، مصر، زمیبیا اور سری لنکا سمیت دیگر ملکوں کے مقابلے میں بہت کم ہے، جی ڈی پی پر ہمارا عوامی قرض 70 فیصد ہے جبکہ زمیبیا کا قرض 100فیصد اور سری لنکا کا قرضہ اس وقت 120 فیصدپر پہنچ چکا ہے۔
    دوسری وجہ بیرونی قرضہ ہے، پاکستان پر بیرونی قرضہ 40 فیصد ہے جبکہ تیونس کا 90 فیصد، انگولا کا 120 اور زمیبیا کا 150فیصد سے بھی زیادہ ہے، اس کا مطلب پاکستان کیلئے بیرونی قرضے اتنے اہم نہیں بلکہ اندرونی قرضے اہم ہیں۔
    تیسری وجہ مختصر دورانیے کے قرضے ہیں، پاکستان کے کیس میں صرف 7 فیصد بیرونی قرضہ ہے۔
    ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے پوڈ کاسٹ میں مزید کہا کہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ ریویو بہت مشکل تھا لیکن اب اس پر اسٹاف لیول معاہدہ ہو گیا ہے جس کی ہمیں خوشی ہے، اگلے 12 مہینے جن ملکوں کے پاس آئی ایم ایف پروگرام ہو گا وہ محفوظ رہیں گے جبکہ دیگر ممالک مشکلات کا شکار رہیں گے۔
    ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین نے بتایا کہ پاکستان کے غیر ملکی ذخائر 9.3 بلین ڈالر ہیں جسے ہم بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، پاکستان کے ذخائر کی اس وقت وہ سطح نہیں ہے کہ ہم پریشان ہوں اور سوشل میڈیا پر جو بے بنیاد خبریں پھیلائی جا رہی ہیں کہ پاکستان کی معیشت کے لیے doomsday ہے تو ایسی کوئی بات نہیں ہے۔
    ڈاکٹر عنایت حسین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ذخائر کی صورت حال بہتر ہے جس کے ذریعے ہم کچھ ماہ آگے بڑھ سکتے ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      تازہ ترین

      پاکستانی فائٹر شہزیب رند کی دھوم میامی ایم ایم اے ٹورنامنٹ میں فتح

      ‏عمران خان کی بہن علیمہ خان کو لاہور سے حراست میں لے لیا گیا

      آئی پی پیز سے بجلی کی پیداوار ڈیموں کے مقابلے میں 12 گنا مہنگی

      کوہاٹ پولیس لائنز دھماکا، 15 اہلکاروں سمیت 21 شہید، 81 زخمی

      سنگاپور ایئرلائنز 2026 کی بہترین ایئرلائن بن گئی

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.