تازہ تر ین

نیشنل انکیو بیشن سینٹر (NIC) کا الائیڈ بینک کے تعاون سے فن ٹیک ہیکا تھون2022کا انعقاد

نیشنل انکیو بیشن سینٹر(NIC)لاہور: (کوہ نورنیوز،ویب ڈیسک) پاکستان کا اپنی نوعیت کا پہلا اورسب سے بڑا انکیو بیشن سینٹرہے جو پاکستان کے بڑے بینکوں میں سے ایک الائیڈ بینک کے تعاون سے ایک اور دلچسپ فین ٹیک ہیکا تھون کی میزبانی کررہا ہے۔اگر آپ کوڈر،UI/ UXماہر یا فن ٹیک(FinTech)کے شوق کے ساتھ مسئلہ حل کرنے والے ہیں،تو پھر یہ آپ کیلئے ایک ملین پاکستانی روپے کی انعامی رقم حاصل کرنے کا خوبصورت موقع ہے۔ہیکا تھون ملک میں موجود ہ چھوٹے اور بڑے معاشی مسائل کے حل کی تلاش کیلئے کمیونٹی کو متحرک کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔این آئی سی(NIC) نے دلچسپی کے حامل چند اہم اقتصادی شعبوں پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے مختلف اداروں کے ساتھ ملکر کام کیا ہے۔اس بار ہم پاکستان کے فن ٹیک FinTechکے شعبہ میں انقلاب لانے کیلئے الائیڈ بینک کے ساتھ ایک بار پھر ہاتھ ملا رہے ہیں۔
اس ایونٹ کا مقصد عملی اختراعی آئیڈیاز،پروٹو ٹائپس اور فن ٹیک اسپیس میں چیلنجز کے حل تلاش کرنا ہے۔اس ہیکا تھون کے ذریعہ این آئی سی اور الائیڈ بینک کا مقصد ایسے پر اثر آئیڈیاز تلاش کرنا ہے،جو فن ٹیک کو نہ صرف پاکستا ن بلکہ پوری دنیا میں کرسکتے ہیں۔
این آئی سی کے ڈائریکٹر پرویز عباسی کا کہنا ہے کہ ”مختلف صلاحیتوں کے حامل اسٹیک ہولڈرز کو نیشنل انکیو بیشن سینٹر کے ساتھ جدت کی حوصلہ افزائی کرتے اور پر اثر حل تلاش کرنے کی مشترکہ کوششیں دیکھ کر میرا دل فخر سے بھر جاتا ہے،درحقیقت،تعاون آگے بڑھنے کا ایک رستہ ہے،اس طرح کے واقعات ماحولیاتی نظام کی تعمیر میں شراکت داری کی طاقت ثابت کرتے ہیں۔“
الائیڈ بینک کے سی ای او،عزیز رزاق گل کا کہنا ہے کہ ”الائیڈ بینک جدت طرازی میں ہمیشہ سب سے آگے رہا ہے،اور یہ فن ٹیک ہیکا تھون اسی سمت ایک اور قدم ہے،جو ڈیجیٹل مالیاتی صنعت میں موجودہ چیلنجزپر قابو پانے کیلئے پاکستان کے روشن دماغوں کو اکٹھا کررہا ہے،اسی لئے مالی شمولیت کیلئے حل فراہم کرنے اور ایس ایم ای،ریٹیل اور صارفین کے طبقات کو با اختیار بنانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔“
فن ٹیک مارکیٹ کی ترقی کے پیچھے ایک اہم عنصر ٹیکنالوجی پر مبنی حل میں بینکوں اور بزنس مین کی بڑی سرمایہ کاری ہے،اس کے علاوہ انفرا اسٹریکچر پر مبنی ٹیکنالوجیز اور اے پی آئیزمالیاتی خدمات کی صنعت کے مستقبل کو نئی شکل دے رہے ہیں اور عالمی فن ٹیک مارکیٹ کی ترقی میں معاونت کررہے ہیں۔خاص طور پر پاکستان،جہاں 2025تک ڈیجیٹل مالیاتی صلاحیت تقریباً36ارب ڈالرز ہے،جس سے جی ڈی پی میں 7فیصد اضافہ ہوگا،40لاکھ نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی اور263ارب ڈالرز کے نئے ذخائر حاصل ہوں گے۔اس سے نوجوان اخترا ع کاروں کی ضرورت پیدا ہوگی،جو ایسے حل لائیں کہ انقلاب برپا کرسکیں اور ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کو بڑے پیمانے پر اپنانے کا باعث بنیں۔
آئندہ ہیکا تھون کیلئے فن ٹیک اسپیس میں حل کی تلاش کیلئے درج ذیل موضوعات کی نشاندہی کی گئی ہے
)فن ٹیک بینکاری میں جدت
2)مالی شمولیت اور خواندگی
3)ایس ایم ای اور اسٹارٹ اپ بینکاری
سرفہرست تین فاتحین کو نقد انعامات اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز،سرمایہ کاروں،مالیاتی اداروں اور سرپرست/ڈومین ماہرین سے جڑنے کا موقع ملے گا،جس کی انہیں اپنے آئیڈیا زکے عملی نفاذ کیلئے ضرورت ہوگی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain