تازہ تر ین

پاک فوج کو ٹارگٹ کر کے عمران خان ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں: خواجہ آصف

لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج کو ٹارگٹ کر کے عمران خان اور حواری ملک دشمن ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ اقتدار ناپائیدار چیز ہے ہمیشہ کسی کے پاس نہیں رہتا، اقتدار کی محرومی نے عمران کو پاگل کر دیا ہے، اختلاف کرنا حق ہے مگر اداروں پہ حملہ کرنا، بغاوت کی ترغیب دینی، یہ صریحاً ملک دشمنی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج کو ٹارگٹ کر کےعمران خان اور اس کے حواری پاکستان کے دشمن ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain