Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • این ڈی ایم اے کا سیلابی الرٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ سرگودھا، سوات اور گلگت میں شدید بارش کا خدشہ
    • پاکستان میں سونے کی قیمت ساڑھے 4 لاکھ روپے سے نیچے آگئی
    • پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا ONIC آپریشنز فوری بند کرنے کا حکم
    • ”میں نے کون سے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی؟“ محمد رضوان کا این سی سی آئی اے کو جواب
    • پاکستانی فاسٹ بولر رضااللہ کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہیرو جیسا استقبال
    • حوثی حملوں میں 13 شہری زخمی سعودی عرب کا سخت ردعمل کا اعلان
    • بابر اعظم سات سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپس آگئے
    • سعودی آئل پائپ لائن 3 سے 5 ہفتے بند رہنے کا خدشہ، عالمی سپلائی متاثر ہونے کا امکان
    • ضلع کونسل راولپنڈی کے کروڑوں روپے مالیت کے ترقیاتی ٹینڈرز بے ضابطگیوں الزامات
    • راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 2 منشیات سپلائر گرفتار، 3 کلو سے زائد چرس برآمد
    • اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کیساتھ مفاہمتی یادداشست پر دستخطBISPکا NITB
    • راولپنڈ ی پولیس کی کارروائیاں،4 افراد گرفتار،شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
    • وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ سے جرمن وفاقی حکومت کے کمشنر کی ملاقات
    • مشیر وزیراعلیٰ پنجاب علی ڈار’وزیر زراعت پنجاب عاشق کرمانی کی زیر صدارت اجلاس
    • افغانستان اسوقت دہشتگردوں کا بیس کیمپ ہے: حنیف عباسی
    • موٹر وے پولیس نیمنشیات پنجاب اسمگل کی کوشش ناکام بنا دی
    • DCکی نالہ لئی میں ڈمپنگ کی روک تھام کیلئے 24 گھنٹے مانیٹرنگ
    • 15سالہ لڑکے سے جنسی زیادتی کا واقعہ، متاثرہ لڑکے کی مدعیت میں مقدمہ درج
    • اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ ، خطرناک ملزم ہلاکCCDجیرورتیال روڈپر
    • 11 سالہ طالبعلم کے قتل میں نامزد 3 مرکزی ملزمان جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اڈیالہ جیل منتقل
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پی ٹی آئی اور اداروں کے درمیان تقسیم کی کوشش احمقانہ ہے، فواد چودھری

    By Khabrain Newsاگست 11, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور اداروں کے درمیان تقسیم کی کوشش احمقانہ ہے، عمران خان افواج پاکستان کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان میں صرف عوام کی تشکیل کردہ حکومت تسلیم کریں گے، حقیقی آزادی کا آخری مرحلہ شروع ہوگیا، واحد حل شفاف الیکشن ہیں، دو خاندانوں نے پیسہ چوری کرکے لندن اور دبئی میں رکھا، یہ صرف ملک لوٹنے کیلئے آتے ہیں۔
    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب کہتی ہیں عمران خان کو پسینے آرہے تھے ، دراصل عمران خان ایتھلیٹ ہیں روزانہ دو گھنٹے ایکسرسائز کرتے ہیں، مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو چیلینج ہے کہ کوئی بھی لیڈر آکر ایتھیلیٹ کیٹیگری میں عمران خان سے مقابلہ کرلے، مریم اورنگزیب کو وزیر اطلاعات تو بنا دیا گیا لیکن وزارت کا بیڑا غرق ہوگیا جبکہ ہم نے پی ٹی وی کو خسارے سے نکال کر منافع والا ادارہ بنا دیا تھا، مریم اورنگزیب کینڈی کرش کھیلتی رہتی ہیں، انہیں نقصان سے کوئی پرواہ نہیں ہے۔
    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ 13 اگست کو لاہور میں عظیم الشان اجتماع ہوگا، ہمارے اجتماع میں کبھی بھی کسی کی املاک کو نقصان نہیں پہنچا، لاہور کے لوگ ثابت کریں گے ان کے دل تحریک انصاف کے نام سے دھڑکتے ہیں، شہباز شریف پر آج بھی 24 ارب روپے منی لانڈرنگ کا اوپن شٹ کیس ہے مگر وہ اقتدار پر بیٹھا ہے جبکہ اُس کے بیٹے کو بھی وزیر اعلیٰ بنوایا گیا جس کے خلاف بے ضابطگیوں کے مقدمات زیر سماعت ہیں۔
    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ زرداری، شریف خاندان اور ایسے تمام لوگ ایسے نظام سے تعلق رکھتے ہیں جہاں محنت کا نام و نشان نہیں بلکہ لوٹ مار، کرپشن اور دوسروں کے حق پر ڈاکا ڈالنا شامل ہے، یہ لوگ اقتدار میں آتے اور ملک کو لوٹ کر چلے جاتے ہیں کیونکہ ان کے گھر اور جائیدادیں دبئی و لندن میں ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور ہمارے درمیان تفریق پیدا کرنے والے بے وقوف لوگ ہیں جنہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ کابینہ باہر نکلنے کے قابل نہیں کیونکہ لوگ انہیں دیکھ کر جوتے اتار لیتے ہیں، انہوں نے بجلی کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ کردیا کہ غریب کا جینا ہی محال ہوگیا۔
    سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انصاف کا بول اُسی وقت بالا ہوگا جب امیر اور غریب کو برابر کی سزا دی جائے گی، ایسا نہیں ہوسکتا کہ کمزور کو اٹھا کر جیل میں ڈال دیا جائے اور تگڑے آدمی کو ریلیف ملے، جب تک یہ نظام ہے پاکستان بنانا ری پبلک کہلائے گا، جنگوں میں بھی عورتوں بچوں کو ہاتھ نہیں لگاتے، اس فاشسٹ حکومت نے انتقام اور ظلم میں ہر حد عبور کر لی ہے، 25 مئی کو یہ سلسلہ شروع ہوا اور اب ایک نئے مرحلے میں ہے، کوئی نہیں یہ وقت بھی گزر جائیگا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      این ڈی ایم اے کا سیلابی الرٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ سرگودھا، سوات اور گلگت میں شدید بارش کا خدشہ

      پاکستان میں سونے کی قیمت ساڑھے 4 لاکھ روپے سے نیچے آگئی

      پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا ONIC آپریشنز فوری بند کرنے کا حکم

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.