تازہ تر ین

سعودی عرب کا پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات کے لیے 10 کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر غور

اسلام آباد / ریاض: (ویب ڈیسک) برطانوی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو 10 ماہ کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کے لیے 10 کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر غور کررہا ہے۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو دس ماہ تک ماہانہ 10کروڑڈالرکی پٹرولیم پراڈکٹس امداد میں دینے کا ارادہ بھی رکھتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت خزانہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں 3 ارب ڈالر اسی ہفتے ڈپازٹ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، رقم کو دوبارہ قومی بینک میں جمع کرایا جائے گا۔
بلوم برگ سے سعودی ذرائع نے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسٹیٹ بینک سے تین ارب ڈالر کے معاہدے کی تجدید کی جائے گی، آئندہ دو روز میں دونوں ممالک امداد کے حوالے سے اعلان کر سکتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain