تازہ تر ین

یہ سیاست کا موقع نہیں، سیلاب متاثرین کا گھر بننے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا: وزیراعظم

چار سدہ: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ 3 کروڑ 30 لاکھ افراد بارش اور سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، یہ سیاست کا موقع نہیں دکھی انسانیت کا ہاتھ تھامنےکا وقت ہے، سیلاب متاثرین کا آخری گھر بننے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے سیلاب زدہ علاقوں ،چار سدہ، نوشہرہ اور مہمند سائٹ کا دورہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چار سدہ میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی ، ان کی مشکلات اور مسائل سُنے۔
متاثرین سے خطاب میں وزیراعظم نےکہا کہ وفاق اورصوبائی حکومت مل کر متاثرین کے لیےکام کر رہے ہیں، فیصلہ کیا ہےکہ 28 ارب روپےکی رقم سے 25 ہزار روپے فی گھرانہ متاثرین میں تقسیم کیے جائیں ، سیلاب اور بارش سے جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپے دیے ہیں۔
وزیراعظم نےکہا کہ لاکھوں گھر تباہ ہوگئے،کھڑی فیصلیں تباہ ہوگئیں، مخیر حضرات آگے بڑھیں اور سیلاب متاثرین کی مدد کریں، سیلاب متاثرین کا آخری گھر بننے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا۔
اس سے قبل مردان پُل پر وزیر اعظم شہباز شریف کو دریائے کابل میں سیلابی صورت حال اور جاری ریسکیو کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain