Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بد ترین لوڈشیڈنگ کے باوجود عوام سےآئی پی پیز کو مجموعی طور پر 472 ارب ادا
    • حوثی حملے سعودی عرب تک پھیلے تو مکہ دفاعی معاہدہ فعال ہوگا: پاکستان
    • جنگِ ستمبر کا 9واں روز: پاک فوج نے بھارت کو 3 محاذوں پر شکست دی
    • پاکستانی و مصری وزرائے خارجہ کا دوطرفہ تعلقات و علاقائی صورتِحال پر تبادلہ خیال
    • ملک کا مستقبل چند بزنس مین طے نہیں کرسکتے: بلاول بھٹو
    • عاصم افتخار پاکستان کے نئے سیکرٹری خارجہ مقرر
    • نیتن یاہو مزید 1 منٹ بھی اسرائیلی وزیراعظم رہنے کے اہل نہیں، اپوزیشن رہنمائوں کا مستعفی ہونیکا مطالبہ
    • پاکستان کی تیزی سے بڑھتی آبادیوسائل پر دبا ئوبڑھا رہی ہے: احسن اقبال
    • موجودہ تناظر میں نئے صوبوں کا قیام آئینی تقاضا ہے : بیرسٹر سیف
    • ایم کیو ایم نے نیا ڈرامہ شروع کر رکھا، سندھو دیش اسوقت موضوع ہی نہیں: سعید غنی
    • کے پی پولیس کو پنجاب پولیس نہیں بننے دیں گے:سہیل آفریدی
    • دہلی کے سابق چیف سیکرٹری راکیش مہتا نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی
    • بنگلادیش کو دنیا کی سب سے بڑی خسرہ وبا کا سامناایک ہزار بچےجاں بحق
    • رانا ثنا کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں نئے صوبے ضرور بننے چاہیے
    • عمران خان کی طرح تین قیدیوں کیلئے طبی سہولیات آئینی عدالت میں اپیل سماعت کیلئے مقرر
    • ملک میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ، پیازکی قیمت 300 روپے کلو تک پہنچ گئی
    • 27 ستمبر کا احتجاج اٹل’فیصلے پر نظر ثانی نہیں کر سکتے: بیرسٹر گوہر
    • تیسرا ٹیسٹ: پاکستان 133 رنز پرڈھیر’انگلینڈ 4وکٹ پر 156رنز
    • حکومت تیسری مرتبہ ایل این جی کارگوخریدنے میں ناکام
    • وفاقی دارالحکومت میں شیشہ کیفے چلانے پر تاحکم ثانی پابندی عائد
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مہمند ڈیم کو سیلاب سے نقصان، وزیراعظم شہباز شریف کا تحقیقات کا حکم

    By Khabrain Newsاگست 29, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    مہمند: (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے مہمند ڈیم کو سیلاب سے نقصان کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ منصوبہ پر کام مقررہ وقت میں مکمل ہونا چاہئے، نیلم جہلم میں بھی چند ماہ پہلے حادثہ ہو چکا ہے، آئندہ اس کی روک تھام کرنا ہو گی، ہماری معیشت مہنگی بجلی پیدا کرنے کی متحمل نہیں ہو سکتی، ایندھن کی درآمد پر سالانہ اربوں ڈالر خرچ کرکے سبسڈی دینے سے خزانہ پر بوجھ پڑتا ہے، پانی، ہوا اور سورج کی روشنی سے سستی بجلی پیدا کرنا ہو گی۔
    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مہمند ڈیم منصوبے کے مقام کے دورہ کے موقع پر کیا۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی، وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، معاون خصوصی انجینئر امیر مقام اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما مولانا عطاء الرحمن بھی ہمراہ تھے۔
    انہوں نے کہا کہ مہمند ڈیم چینی اور پاکستانی کمپنیاں مل کر تعمیر کر رہی ہیں، انتہائی اہم منصوبہ ہے، اس سے 800 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی، آبپاشی کیلئے پانی دستیاب ہو گا اور سیلاب کی روک تھام میں مدد ملے گی، سیلاب سے ڈیم کے بنیادی ڈھانچہ اور ٹنلز کو نقصان انتہائی تشویش کی بات ہے جس کی تحقیقات کرائی جائیں کہ ایسا کیوں ہوا ہے، موجودہ دور میں ڈیموں کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا، دنیا میں جہاں بھی ڈیم تعمیر کئے جاتے ہیں وہاں حفاظتی انتظامات بھی کئے جاتے ہیں، چند ماہ پہلے نیلم جہلم میں ایک بڑا حادثہ ہوا، اس کی شفاف تحقیقات کا حکم دیا تھا، آزادانہ کنسلٹنٹس سے اس کی تحقیقات کرائی جائیں گی تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔
    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان درآمدی ایندھن پر اربوں ڈالر سالانہ خرچ کرتا ہے اور مہنگی بجلی پیدا کرکے صارفین کو سستی بجلی مہیا کرنے سے خزانہ پر بوجھ پڑتا ہے، ہمیں ہوا، سورج کی روشنی اور پن بجلی کی پیداوار بڑھانا ہو گی کیونکہ یہ ہمارا مستقبل ہے، بجلی کی پیداوار کا سستا ذریعہ ہائیڈل پاور ہے، ہماری معیشت مہنگی بجلی پیدا کرنے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ چینی کمپنی اس منصوبہ پر کام کر رہی ہے اور چین پاکستان کا بہترین دوست ہے، منصوبہ کی بروقت تکمیل کیلئے دن رات کام کیا جائے اور اسے مقررہ مدت میں مکمل ہونا چاہئے، یہ منصوبہ ہماری معاشی اور قومی ترقی و خوشحالی کیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے، سستی بجلی سے زراعت، صنعتوں اور عوام کی ضروریات پوری ہوں گی اور معیشت کو استحکام حاصل ہو گا۔
    قبل ازیں چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی اور چینی تعمیراتی کمپنی کے نمائندوں نے وزیراعظم کو مہمند ڈیم منصوبہ پر پیشرفت اور سیلاب سے ہونے والے نقصان سے متعلق بریفنگ دی۔
    وزیراعظم کو بتایا گیا کہ یہ منصوبہ دریائے سوات پر تعمیر کیا جا رہا ہے اور اس سے 800 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی اور 18 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی سیراب ہو گی، ڈیم کی تعمیر سے سیلاب کی روک تھام میں مدد ملے گی، سیلاب سے ہونے والے نقصان سے بحالی کا کام جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
    سیکرٹری آبی وسائل کاظم نیاز نے نیلم جہلم ہائیڈل پاور پراجیکٹ میں پیش آنے والے حادثہ کی انٹرنیشنل کنسلٹنٹس سے شفاف تحقیقات کرائے جانے سے متعلق ہونے والی پیشرفت کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
    وزیراعظم نے مہمند ڈیم کی سائٹ کا بھی معائنہ کیا اور سیکرٹری آبی وسائل اور چیئرمین واپڈا سے تعمیراتی کام کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      حوثی حملے سعودی عرب تک پھیلے تو مکہ دفاعی معاہدہ فعال ہوگا: پاکستان

      جوہر ٹاؤن کی نئی سڑک میں اچانک بڑا گڑھا بن گیا

      سونا مہنگا ہوگیا، فی تولہ قیمت 4 لاکھ 50 ہزار کے قریب

      تازہ ترین

      نئے صوبے ،شہبازشریف متحرک ‘ممتاز صنعت کاروں,کاروباری شخصیات سے طویل ملاقات

      آبنائے ہرمز کے قریب امریکی آبدوز پکڑنے کا ایرانی دعویٰ

      عمران خان کیلئے وسیم اکرم بھی بول پڑے

      امام الحق اور محمد رضوان کے خلاف انکوائری شروع، فون ضبط

      حماداظہرگرفتارہوہوئےیا گرفتاری دی؟

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.