تازہ تر ین

وقت آ گیا ہے کہ کسی نتیجے پر پہنچا جائے، اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ بٹھا سکتا ہوں، صدر

لاہور: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے، وقت آ گیا ہے کہ کسی نتیجے پر پہنچا جائے، اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ بٹھا سکتا ہوں۔
صدر مملکت نے کہاہے کہ کشتی ڈانواں ڈول ہے ذمے داری ہماری ہے کہ کشتی کو سہولت دیں۔ آنے والی حکومت کے لیے مشکلات ہوں گی۔
انہوں نے کہا، معشیت تقاضا کرتی ہے کہ ایک مینڈیٹ ہو، آج کی حکومت والے بھی کہتے تھے جلد الیکشن ہوں۔ عمران خان کو احتجاج کی کال دینے کا حق آئین نے دیا ہے۔عدالتیں مشورے کے ذریعے ہی سوال کرتی ہیں۔
عارف علوی نے کہا ہے کہ اسمبلی میں واپس جانا ہے یا نہیں یہ فیصلہ پارٹی والے خود کریں گے۔ ہمارا کام رہ گیا ہے چار آدمی ادھر سے اٹھاو اور حکومت گراو۔ چار آدمی ادھر سے اٹھاو اور حکومت کھڑی کردو۔ آگ گھر کو کھا رہی اور ہم حکومتیں گرانے میں مصروف ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain