تازہ تر ین

دیپیکا پڈوکون کی طبیعت خراب، اسپتال منتقل

ممبئی : (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار دیپیکا پڈوکون کی طبیعت اچانک خراب ہونے کی وجہ سے انہیں فوری اسپتال منتقل کرنا پڑا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دیپیکا اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، جہاں انہیں گھبراہٹ محسوس ہوئی، جس کے بعد انہیں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال لے جایا گیا۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو فوری طور پر ایڈمٹ کرلیا گیا جہاں ان کے متعدد ٹیسٹ کیے گئے، ہم اب اداکارہ کی طبعیت بہتر ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس بارے میں دیپیکا کی ٹیم سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے کچھ بھی میڈیا سے شئیر نہیں کیا۔
روان برس بھی حیدرآباد میں فلم کی شوٹنگ کے دوران دیپیکا کو دل کی دھڑکن تیز ہونے کی شکایت ہوئی جس کے فوری بعد انہیں مقامی اسپتال لے جایا گیا تھا۔
دیپیکا پڈوکون کی آنے والی فلموں میں پٹھان، سر فہرست ہے جس میں وہ شاہ رخ خان اور جان ابراہم کے ساتھ نظر آئیں گی، جبکہ فلم 25 جنوری 2023 کو ریلیز کی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain