تازہ تر ین

’بگ باس 16 ‘ کے لیے 10 ارب معاوضے پرسلمان خان کا دلچسپ جواب

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی وڈ کے دبنگ سپراسٹار سلمان خان نے ’بگ باس 16‘ کی میزبانی کے لیے 10 ارب روپے معاوضہ لینے کے سوال پر دلچسپ جواب دے دیا۔
بالی وڈ اسٹار سلمان خان ایک بار پھر ٹی وی رئیلیٹی شو ’بگ باس ‘ کے نئے سیزن کی میزبانی کررہے ہیں۔شو کے لیے سلمان خان کے معاوضے کے بارے میں کئی خبریں گردش کررہی تھیں جن کا جواب اب سلمان خان نے اپنے مخصوص دلچپسپ انداز میں دے دیا۔
’بگ باس 16‘ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر صحافیوں نے سلمان خان سے پوچھا کہ کیا آپ نے’ بگ باس 16‘ کی میزبانی کے لئے 10 ارب روپے معاوضہ لیا ہے؟
سلمان خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ اگر مجھے شو کا 10 ارب روپے معاوضہ ملا ہوتا تو یقین کریں میں باقی کی ساری زندگی کوئی کام نہیں کرتا۔
سلمان خان نے اپنی مشہور حس مزاح کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں جوبھی کماتا ہوں اسی لحاظ سے میرے اخراجات بھی ہیں مثلاً وکیلوں کی فیس اورانکم ٹیکس نوٹسز۔ جوبھی کماتا ہوں وہ میرے پاس آتا ہے اور پھر خرچ ہو جاتا ہے۔
سلمان خان گزشتہ 12 سالوں سے رئیلٹی ٹی وی شو’ بگ باس‘ کی میزبانی کررہے ہیں اورشو کے لئے سلمان خان کی جانب سے بھاری معاوضہ لینے کی افواہیں اکثر گردش کرتی رہتی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain