تازہ تر ین

وزیراعظم نے عرفان قادر کو معاون خصوصی تعینات کردیا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کو معاون خصوصی تعینات کردیا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عرفان قادر کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا، وزیر اعظم نے نئے معاون خصوصی کو کوئی قلمدان نہیں دیا، شہباز شریف کی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 73 ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 28 پر پہنچ گئی، 23 معاونین خصوصی کے پاس کوئی قلمدان نہیں، جاوید لطیف بھی کئی مہینوں سے بغیر کسی قلمدان کے وفاقی وزیر ہیں، وفاقی وزراء 34، وزراء مملکت 7 اور مشیروں کی تعداد 4 ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
کالم
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain