تازہ تر ین

مریدکے: 4 ملزمان کی فائرنگ، باپ جاں بحق، بیٹا زخمی

شیخوپورہ: (ویب ڈیسک) تحصیل مریدکے کے علاقے منوں آباد لیبر کالونی میں فائرنگ سے باپ جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے میں قتل کی واردات ہوئی، چار ملزمان نے چھت پر سوئے باپ بیٹے پر فائرنگ کردی، باپ طالب حسین جاں بحق جبکہ بیٹا ساجد حسین شدید زخمی ہوگیا، ساجد حسین کو تشویشناک حالت میں میو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ مقتول کے بیٹے تنویر کا کہنا تھا کہ دو ملزمان کا نام شانی اور ناصر جبکہ دو نامعلوم ہیں، ملزمان کیخلاف سرعام بدمعاشی کرنے اور قتل کی دھمکیوں کی درخواست دی تھی۔
سٹی پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچا دی، ورثا نے ہسپتال میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے احتجاج کیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain