تازہ تر ین

ریاست خواتین کیخلاف ہراسگی کے واقعات کو روکے، صدر مملکت

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ریاست کا فرض ہے وہ خواتین کے خلاف ہراسگی کے واقعات کو روکے۔
پشاور کے دو اہلکاروں کو “نوکری سے برطرفی” اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا برقرار رکھی گئی ہے۔ ادارے کے چیف فنانس آفیسر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات ثابت ہونے پر سزا دی گئی تھی۔
اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایسے افراد نہ صرف اپنے ادارے بلکہ ملک کے تاثر کو بھی داغدار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات خواتین کے کام کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرنے کی بڑی وجہ ہیں اور ریاست کا فرض ہے کہ وہ خواتین کے خلاف ہراسگی کے واقعات کو روکے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں جنسی ہراسانی کے صرف چند ہی واقعات رپورٹ ہوتے ہیں تاہم وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کے فیصلے کے خلاف ملزمان کی اپیل مسترد کی جاتی ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain