کینبرا: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہو گیا، سیریز میں مہمان انگلش ٹیم نے دو صفر سے کامیابی اپنے نام کر لی۔
کینبرا میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی 20 میں بارش جیت گئی، کرکٹ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، موسم کی خرابی کے باعث میچ 12، 12 تک محدود کیا گیا، مقررہ اوورز میں میزبان آسٹریلیا نے 2 وکٹ پر 112 رنز بنائے تھے، ہدف کے تعاقب میں ابھی تین اعشاریہ پانچ اوور ہی ہوئے تھے کہ پھر بادل برسنے لگے، آخر کار میچ بے نتیجہ ختم کر دیا گیا۔
تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں ٹی 20 کے ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا کو اپنی سرزمین پر دو صفر کی شکست ہو گئی ہے جس سے کینگروز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔






































