تازہ تر ین

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے بنگلا دیش کے 15 رکنی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں

سڈنی: (ویب ڈیسک) 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بنگلادیش کے 15 رکنی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کردی گئی ہیں۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ ( بی سی سی ) کے مطابق بیٹر صابر رحمٰن اور آل راؤنڈر محمد سیف الدین اسکواڈ سے باہر ہوگئے ہیں ، ان کی جگہ سومیا سرکار اور شریف الاسلام کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم کی قیادت شکیب الحسن کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں نجم الحسین،لٹن کمار داس،عفیف حسین شامل ہیں۔
اس کے علاوہ یاسر علی ،مصدق حسین،نورالحسن،مہدی حسن مرزا،تسکین احمد،مستفیض الرحمٰن ،حسن محمود،نسیم احمد اور عبادت حسین بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain