Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • لاہور: لڑکیاں این سی اے میں قائداعظم محمد علی جناح کے 150 ویں یوم پیدائش کی مناسبت سے منعقدہ نمائش دیکھ رہی ہیں۔
    • شالامار غیر قانونی کمرشل پلازہ تعمیر، نقشے اور بلڈنگ لائن کی خلاف ورزیوں کا انکشاف۔
    • سی ڈی اے کا فضل الرحمان سے منسلک مدرسہ اختر العلوم کو غیر قانونی تعمیر پر نوٹس جاری
    • ملتان: یوسف رضا گیلانی لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداران سے خطاب کررہے ہیں۔
    • ستھرا پنجاب ‘ ایل ڈبلیو ایم سی میں انقلابی اصلاحات جاری
    • تونسہ بیراج پر 120کنال پر محیط ڈولفن ریزورٹ کھول دیا گیا
    • پی ٹی آئی سوشل میڈیا کا ایک گروپ پاکستان مخالف ایجنڈے اور علیحدگی پسندوں کیلئے کام کرتا ہے، فواد چودھری
    • لاہور ہائیکورٹ’ مانگا منڈی میں پاسپورٹ آفس کے قیام کیلئے وفاقی حکومت سے آج جواب طلب
    • کاروباری برادری کاروزگار فراہمی، صنعتی ترقی میں اہم کردار: چیئرمین سینیٹ
    • لاہور میں ہونے والی جرائم کی وارداتوں کا چارٹ
    • ڈکیٹی چوری کی واداتیں شہری نقدی موبائل فون گاڑیوں موٹر سائیکلوں سے محروم
    • خیبرپختونخوا میں امن و ترقی کیلئے وفاق کا تعاون ناگزیر : فیصل کریم کنڈی
    • سعودیہ اور شام میں دفاعی تعاون کا معاہدہ عالمی توانائی فراہمی کے تسلسل پر زور
    • کوئٹہ : ایک ہیلتھ ورکر انسداد پولیو مہم کے دوران بچے کو قطرے پلا رہا ہے
    • مولانا فضل الرحمن نے ہم سے کبھی گورنر شپ کا تقاضا نہیں کیا:رانا ثنا اللہ
    • اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس ایک بار پھر کھٹائی میں پڑ گئی،موخر ہونیکا امکان
    • چکلالہ کینٹ بورڈ راولپنڈی میں ہفتہ صفائی کا آپریشن کلین اپ کامیابی سے مکمل ۔
    • چکلالہ کینٹ بورڈ راولپنڈی میں ہفتہ صفائی آپریشن کامیابی سے مکمل کر دیا عارفین زبیر
    • اسلام آباد، فائر سیفٹی ٹریننگ میں پمز ہسپتال کے ایچ آر و دیگر کا گروپ فوٹو۔
    • پمز میں نرسری آتشزدگی سانحہ کے بعد حفاظتی انتظامات اور انتظامی اصلاحات کا آغاز
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    کراچی میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر کوہونگے یا نہیں فیصلہ کل ہوگا

    By Khabrain Newsاکتوبر 17, 2022
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کراچی میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 23 اکتوبر کو ہونگے یا نہیں فیصلہ کل ہونے والے الیکشن کمیشن کے اجلاس میں کیا جائے گا۔
    ذرائع کے مطابق کراچی کے 7 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کروانے کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور سیکرٹری داخلہ سمیت اعلی حکام شریک ہوئے۔
    اس موقع پر سندھ حکومت کی طرف سے یہ مؤقف اختیار کیا گیا کہ پولیس اور سیکورٹی ادارے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مصروف ہیں، کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے لیے 16 ہزار پولیس اہلکاروں کی کمی کا سامنا ہے۔
    الیکشن کمیشن کی طرف سے استفسار کیا گیا کہ کیا وزارت داخلہ سندھ حکومت کی سیکورٹی کے حوالے سے 16 ہزار سیکورٹی فورسز کی ضرورت کو پورا کر سکتی ہے ؟ الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ سے اس حوالے سے آئندہ روز جواب طلب کیا ہے۔
    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی 16 ہزار سیکورٹی فورسز کی پولنگ اسٹیشنز پر اسٹیٹک ڈیوٹی کی تعیناتی سے متعلق یقین دہانی سے بلدیاتی انتخابات ممکن ہو سکتے ہیں۔
    الیکشن کمیشن کا اجلاس کل دوبارہ ہو گا جس میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کروانے یا نا کروانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی حالات اور بلدیاتی انتخابات میں عوامی جذبات کی شدت کی وجہ سے تمام پولنگ اسٹیشنز پر پاک فوج اور رینجرز کی Static تعیناتی اشد ضروری ہے،بلدیاتی انتخابات میں عمومی طور پر جذبات کی وجہ سے جھگڑے اور ہنگامہ آرائی ہوتی ہے۔
    کراچی کے 7 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات 23 اکتوبر کو شیڈول ہیں، سندھ حکومت بلدیاتی انتخابات 3 ماہ کے لیے ملتوی کرنے کے لئے الیکشن کمیشن کو تین مراسلے بھجوا چکی ھے۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پیپلز پارٹی کی اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شرکت کی دعوت

      سنگاپور کے وزیر خارجہ کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، علاقائی و عالمی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

      خیبرپختونخوا؛ پشاور سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

      تازہ ترین

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.