تازہ تر ین

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان ڈیڑھ ارب ڈالر کے قرض پروگرام کا معاہدہ

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان ڈیڑھ ارب ڈالر کے قرضے کے پروگرام کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔
وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اقتصادی بحالی میں ترقیاتی شراکت داروں، خاص طور پر اے ڈی بی کے کردار کو سراہتے ہوئے بی آر اے سی ای پروگرام کے تحت پاکستان کے لیے 1.5 بلین امریکی ڈالر کی بجٹ سپورٹ کی منظوری پر اے ڈی بی بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔
وزارت خزانہ کی طرف سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے اے ڈی بی کے صدر آساکاوا مستگو Masatsugu Asakawa اور ان کی پوری ٹیم کے حالیہ موسمیاتی تبدیلیوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی مدد کرنے کو بھی سراہا۔
وزیراعظم نے سیلاب متاثرین کی مستقل بحالی پر زور دیتے ہوامید ظاہر کی کہ اے ڈی بی کا 1.5 بلین ڈالر کا قرض پاکستان کی معاشی مشکلات کو کم کرنے میں مدد دے گا۔
اے ڈی بی کے نائب صدر چی شین( Shixin Chi) نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اے ڈی بی بورڈ نے گزشتہ جمعہ کو رقم کی منظوری دی تھی،اقدام کا مقصد پاکستان کی معیشت کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرنا ہے۔
انہوں نے درمیانی اور طویل مدتی اقتصادی امکانات کو بہتر بنانے کے لیے موجودہ حکومت کی معاشی اصلاحات کو سراہا۔
معاہدے پر پاکستان کی جانب سے سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن کاظم نیاز ا نے اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر یونگ یی نے معاہدے پر دستخط کیے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک ،عالمی بینک ، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی حکومت پاکستان کے ساتھ شراکت میں کی جانے والی پوسٹ ڈیمیج نیڈز اسسمنٹ(پی ڈی این اے) کے مطابق حالیہ سیلابوں سے پاکستانی معیشت کو 30 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain