تازہ تر ین

ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم مکمل، میت کی پاکستان منتقلی کی تیاریاں شروع

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) سینیئر صحافی ارشد شریف کا کینیا میں پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔
مقتول ارشد شریف کا پوسٹ مارٹم نیروبی میں ہوا۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ مقتول صحافی کی میت کی پاکستان منتقلی کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور میت جلد سے جلد اسلام آباد پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
دوسری جانب اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کا جسد خاکی منگل کو پاکستان لایا جائے گا۔
اہلخانہ کے مطابق ارشد شریف مرحوم کی تدفین جمعرات کو ایچ 11 قبرستان اسلام آباد میں ہو گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain