لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ کم آمدن والے لوگوں کیلئے اپنے گھر کا خواب پورا کریں گے، اخوت اسلامک مائیکرو فنانس کم آمدن والے افراد کو گھروں کی تعمیر کیلئے قرضے فراہم کرے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے اخوت کے سربراہ ڈاکٹر امجد ثاقب نے ایوان وزیراعلیٰ میں ملاقات کی ،اس موقع پر چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ اخوت کے اشتراک سے کم آمدن والے لوگوں کیلئے اپنے گھر کا خواب پورا کریں گے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں گھروں کی تعمیر کیلئے ترجیحی بنیادوں پر قرضے دیئے جائیں گے۔
ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ 25 لاکھ گھرانوں کو قرضے دیئے، 100فیصد ریکوری کی، کم آمد ن والے لوگوں کی 36 ہزار گھر بنانے میں مالی معاونت کی، عام آدمی کے مسائل کے حل کیلئے چودھری پرویز الٰہی کا جذبہ قابل تحسین ہے۔
اجلاس میں صوبائی وزیر میاں محمود الرشید، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سیکرٹری ہاؤسنگ اوردیگر حکام نے شرکت کی۔
Trending
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
- گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
