لاہور: (ویب ڈیسک) سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی نہیں لٹیروں کی سیاست کا خاتمہ ہوگا، اقتدار کو لوٹ مار کا ذریعہ بنانے والوں کو اب جانا ہوگا، قوم امپورٹڈ حکومت سے نجات کے لئے لانگ مارچ کی کال کی منتظر ہے۔
ارکان اسمبلی سے ملاقات کے موقع پر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پاکستان ڈاکو موومنٹ کا سرغنہ علاج کے لئے لندن گیا، واپس نہ آیا، علاج کرانے کے بجائے لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے عوام کے خلاف سازشیں کررہا ہے، شریف خاندان کا منی لانڈرر وزیر خزانہ بن کر قومی معیشت سے کھیل رہا ہے۔
سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ 13جماعتوں کو شکست دینے والے لیڈر کو سیاست سے باہر کرنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی، اب عمران خان کی نہیں لیٹروں کی سیاست کا خاتمہ ہوگا۔
Trending
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
- گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
