اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم نے ہائیکورٹ کے جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں کمیشن کا سربراہ سول سوسائٹی اور میڈیا سے بھی ارکان لے سکے گا۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے یہ فیصلہ مرحوم ارشد شریف کے قتل کے اصل حقائق کے تعین کے لئے کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اس سلسلے میں متعلقہ حکام کو ہدایات بھی جاری کی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ کمیشن میں ایسے لوگوں کو شامل کیا جائے جن پر ارشد شریف کے اہلخانہ کو اعتماد ہو۔
Trending
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
- گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
