راولپنڈی: (ویب ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقات ہونی چاہیے کس نے انہیں پاکستان جانے سے مجبور کیا، بدقسمتی سے کوئی نہ کوئی جواز بنا کر ادارے پر الزام تراشی کی جاتی ہے۔
نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کے افسوسناک واقعہ کی مکمل تحقیقات کروائی جائیں، اس معاملے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائیں جبکہ قیاس آرائیاں اور الزام تراشی افسوسناک ہے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ من گھڑت الزامات لگانے والوں کیخلاف قانونی کازرروائی کی جائے، بار بار کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر ادارے پر نام لیکر الزام تراشی کی جاتی ہے،افسوسناک واقعے کو بنیاد بنا کر کون فائدہ اٹھانا چاہ رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بھی تحقیقات ہونی چاہیے کس نے ان کو پاکستان جانے سے مجبورکیا، بدقسمتی سے کوئی نا کوئی جواز بنا کر ادارے پر الزام تراشی کی جاتی ہے، اسی وجہ سے ہم نے حکومت پاکستان سے تحقیقات کی درخواست کی ہے، جوالزام تراشیاں کر رہے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، ارشد شریف ایک پروفیشنل صحافی تھے، ضرب عضب کے دوران بھی انہوں نے رپورٹنگ کی تھی۔
لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا کہ اس افسوس ناک واقعے کے تمام عوامل کو دیکھنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے کینیا کے صدرسے بھی واقعے سے متعلق رابطہ کیا ہے، حکومت سے درخواست کی ہے اعلیٰ سطح تحقیقات کی جائیں۔
بریکنگ نیوز
- زونگ اور آئی ایس پی نے پہلا اسمارٹ ویسٹ مینجمنٹ نظام متعارف کروا دیا
- اٹک، لوڈ ررکشہ روڈ سے نیچے کھائی میں گر گیا، ڈرائیور جاںبحق
- چار روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے راولپنڈی پولیس کے موثر سیکیورٹی انتظامات
- صحافی سے موٹر سائیکل سوار نامعلوم سنیچروں نے موبائل فون چھین کر فرار
- 8 افراد کو حراست میں لیکر 1 کلو 200گرام چرس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
- اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی زبانوں کے ڈیٹا سیٹ پر بین الاقوامی ورکشاپ
- چچازاد بھائی نے چچا زاد بہن کو دھوکہ دہی سے جائیداد سے محروم کر دیا
- کینٹ بورڈ راولپنڈی کی انسپکٹروں کی مبینہ ملی بھگت سے غیر قانونی کمرشل تعمیرات جاری
- وفاقی وزیر سردار اویس احمد سے میاں اکرم فرید کی ملاقات
- کھیلتے ہوئے زیر زمین پانی کی ٹینکی میں گرنے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق
- راولپنڈی پولیس کی شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں، 9 شراب سپلائر
- پشاور بورڈ انٹرمیڈیٹ نتائج’ہدف کالج نے 3 ٹاپ پوزیشنز اپنے نام کرلیں
- 32 سالہ نوجوان مری کے گیسٹ ہاؤس میں بدترین تشدد کے بعد قتل، مقدمہ درج
- خواتین، بچوں اور بچیوں کیخلاف جنسی زیادتی واقعات تشویشناک امر،مقررین
- سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا عوام کو انصاف فراہمی کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد
- پر کاروبار بند کرنے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں پٹیشن دائر
- ٹیکسٹائل کا قومی برآمدات میں حصہ تقریباً 60 فیصد ہوگیا
- ٹنڈوالہ یار: شادی کا کھانا کھانے سے 400 افراد کی حالت غیر
- غیر قانونی ہاسنگ سکیموں،مارکیٹنگ اور تشہیری سرگرمیوں کیخلاف کارروائیاں
- 27ستمبر احتجاج، سلمان اکرم راجہ نے چھ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی
