لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سینئر صحافی ارشد شریف کے کینیا میں قتل ہونے کے بعد کئے گئے اپنے ٹوئٹ پر وضاحت۔
خیال رہے کہ مریم نواز کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے جہاں انہوں نے معروف صحافی ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے ایک نامناسب ٹوئٹ پر جواب دیا، جس کو معروف صحافیوں اور صارفین نے ڈیلیٹ کرنے اور خاموش رہنے کی تجویز دی۔
مریم نواز نے بظاہر ان کے ایک حامی کی جانب سے ارشد شریف کے حوالے سے کی گئی نامناسب ٹوئٹ پر لکھا کہ ‘مجھے یہ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے اچھا نہیں لگ رہا لیکن یہ انسانوں کے لیے سبق ہے جس سے ہم سب کو سمجھ لینا چاہیے’۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما کے اس بیان پر صحافیوں اور دیگر کی جانب سے ان کو آڑے ہاتھوں لیا گیا اور سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا۔
مریم نواز کو ان کے مخالفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور معروف صحافیوں نے بھی انہیں مذکورہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے پر زور دیا۔
اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ میرے ٹوئٹ کا مقصد کسی کا مذاق اڑانا نہیں بلکہ ماضی سے سبق سیکھنا تھا۔
انہوں نے لکھا کہ میں ٹوئٹ کو ختم کر رہی ہوں اور اس سے متاثرہ افراد کو پہنچنے والی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہوں، میرا ان کو تکلیف پہنچانے کا ارادہ کبھی نہیں تھا، اس تکلیف سے کبھی کسی کو اس نہ گزرنا پڑے، سوگوار خاندان کے لیے دعائیں۔
Trending
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
- گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
