لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔
لانگ مارچ سے پہلے پی ٹی آئی قیادت اور وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی بڑی بیٹھک ہوئی۔
عمران خان سے وزیراعلٰی پنجاب کی ملاقات میں شاہ محمود قریشی، میاں اسلم اقبال، فواد چودھری، عمر سرفراز چیمہ، مسرت جمشید چیمہ، اعجاز شاہ اور حسان خاور بھی شریک تھے۔
ملاقات میں لانگ مارچ کے امور پر مشاورت کی گئی جبکہ پرویز الٰہی کی جانب سے لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا۔
لانگ مارچ کے حوالے سے انتظامی امور کا بھی جائزہ لیا گیا، وزیراعلٰی پنجاب اور عمر ان خان کی ون آن ون بھی ملاقات ہوئی۔
Trending
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
- گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
