تازہ تر ین

خان صاحب پرآنچ نہیں آنے دیں گے: حملہ آور کو پکڑنے والا پی ٹی آئی کارکن پُرعزم

وزیر آباد: (ویب ڈیسک) لانگ مارچ کے دوران کنٹینر پر فائرنگ کرنے والے مسلح شخص کو پکڑنے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن ابتسام نے کہا ہے کہ خان صاحب جب تک زندہ ہے آپ پرآنچ نہیں آنے دیں گے۔
وزیر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کارکن کا کہنا تھا کہ پہلے اُس نے فائرنگ کنٹینر پر کی، میرے خیال میں اس کی پسٹل آٹو تھی، جب میں اسے پکڑا تو اس سے قبل ایک شخص کو گولی لگ گئی تھی، مجھے اگر لگ جاتی تو کوئی بات نہیں تھی، میں خان صاحب کے ساتھ بائی پاس سے پیدل آ رہا تھا، جب میں نے مسلح شخص کو دیکھا تو اس کے ہاتھ میں پسٹل تھا، تو میں نے بھاگ کر اُسے پکڑ لیا، اس نے فائر کر دیا تھا، میری جان جاتی ہے تو جائے عمران خان پر آنچ نہیں آنے دیں گے، خان صاحب کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain