تازہ تر ین

جسٹس اطہر من اللہ کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی منظوری

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔
ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی منظوری دیدی گئی۔ سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس سید حسن اظہر رضوی بھی بطور سپریم کورٹ کے جج تعینات کیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید بھی بطور سپریم کورٹ کے جج تعینات کر دیا گیا ہے۔
دوسری طرف صدر مملکت نے جسٹس عامر فاروق کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعیناتی کی بھی منظوری دی۔ تعیناتیوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت دی گئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain