Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ایرانی حملے کا جواب، امریکی سینٹ کام نے 3 آئل ٹینکرز پر حملہ کر دیا
    • لوئس اینریکے 2030 تک پی ایس جی کلب کے کوچ مقرر
    • گلیات روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ مسافرمشکلات کا شکار
    • ہسپتال بھی محفوظ نہ رہے، PIMSکے بعد شیخ زاید میں آتشزدگی
    • لیون میں جھگڑا، فینرباہچے کے گرین ووڈ گینڈوز ی کو جرمانہ، پابندی عائد
    • پیڑول کے بعد بجلی بھی مہنگی 2’6 روپے فی یونٹ کا عوام پر بم گرا دیا گیا
    • مشرقی چین میں شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ، 1 ہلاک، 11 لاپتا
    • ایرانی آئل ٹینکر پر امریکی میزائل حملہ خَرگ جزیرے کے قریب واقعہ
    • لندن میں ایما بیگ اور صبا قمر کی ملاقات تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر چھا گئیں
    • ویمنز ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج آمنے سامنے ہوں گے
    • چرس کی بو نے عالمی نمبر ایک کو بھی روک دیا سبالینکا کی میچ کے دوران شکایت
    • ’لوگ اپنی کہانیاں بنا رہے ہیں‘، سلمان علی آغا کی غیرحاضری پر مائیک ہیسن کا دوٹوک جواب
    • ٹیسلا کی بغیر ڈرائیور والی سائبر کیب متعارف اسٹیئرنگ وہیل اور پیڈلز بھی نہیں
    • امریکا جلد ایران کے پِک ایکس ماؤنٹین پر حملہ کرسکتا ہے: ٹرمپ
    • بھارت اور جاپان کے درمیان تاریخی ٹی20 میچ 22 ستمبر کو ہوگا
    • امریکا کا سعودی عرب کو 5 ارب ڈالر کا بڑا دفاعی پیکج منظور
    • نظام مفلوج ہو چکا، 12 سے 15 صوبے بنا دیے جائیں: احسن اقبال
    • میجر جنرل فیصل نصیر کو نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا مقرر کردیا گیا
    • امام الحق کا محمد وسیم کو قانونی نوٹس دینے کا فیصلہ
    • روس کا فلسطین کے لیے بڑا مالی وعدہ ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ٹوئٹر میں کی جانے والی بڑی تبدیلی چند گھنٹوں بعد ہی ایلون مسک نے ختم کردی

    By Khabrain Newsنومبر 10, 2022
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    سان فرانسسکو: (ویب ڈیسک) ایلون مسک کی مداخلت کے بعد ٹوئٹر کی جانب سے مخصوص اکاؤنٹس پر گرے ٹک اور آفیشل لیبل کو متعارف کراتے ہی ختم کردیا گیا۔
    ٹوئٹر کی پراڈکٹ ڈائریکٹر ایسٹر کرافورڈ نے 8 نومبر کو بتایا تھا کہ مخصوص اکاؤنٹس پر گرے ٹک کے ساتھ آفیشل لیبل کا اضافہ کیا جائے گا۔یہ تبدیلی 9 نومبر کو چند اکاؤنٹس میں دیکھنے میں آئی مگر پھر کمپنی کے نئے مالک ایلون مسک نے مداخلت کرتے ہوئے اسے ختم کردیا جس کا عندیہ انہوں نے ایک ٹوئٹ میں دیا۔
    یہ نیا گرے ٹک 9 نومبر کو اچانک مخصوص اکاؤنٹس میں نظر آیا اور پھر غائب بھی ہوگیا۔
    ٹوئٹر کے نئے ویری فکیشن سسٹم کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں کافی کچھ تبدیل کیا جارہا ہے مگر کچھ بھی واضح نہیں۔
    ایلون مسک نے ایک اور ٹوئٹ میں مزید تبدیلیوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے مہینوں میں ٹوئٹر کی جانب سے کافی احمقانہ اقدامات کیے جاسکتے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ ہم یہ جائزہ لیں گے کہ کونسی تبدیلی کارآمد ہے اور کونسی بیکار ہے۔
    ایلون مسک کی جانب سے گرے ٹک فیچر کو ختم کرنے کے فیصلے کے بعد ٹوئٹر کی پراڈکٹ ڈائریکٹر ایسٹر کرافورڈ نے ایک بار پھر اس بارے میں بات کی۔
    انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر میں کوئی بھی پراڈکٹ اب مقدس گائے نہیں، ایلون مسک کافی چیزوں کی آزمائش کررہے ہیں، جن میں سے متعدد ناکام جبکہ کچھ کامیاب ہوسکتی ہیں۔
    ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد کامیاب تبدیلیوں کو دریافت کرکے کاروبار کو طویل المعیاد بنیادوں پر مضبوط بنانا ہے۔
    انہوں نے گرے ٹک ہٹائے جانے کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ لیبل ابھی ‘مردہ’ نہیں ہوا۔
    انہوں نے کہا کہ ہم صرف حکومتی اور کمرشل اکاؤنٹس کے ساتھ اس کا آغاز کریں گے اور شخصیات میں آفیشل لیبل کا استعمال ابھی نہیں ہوگا۔
    ایلون مسک نے ویری فائیڈ اکاؤنٹس کے لیے یکم نومبر کو 8 ڈالرز کے سبسکرپشن پلان کا عندیہ دیا تھا جس پر عملدرآمد آئندہ چند روز میں ہوگا۔
    ٹوئٹر بلیو کے لیے شناختی تصدیق کی ضرورت نہیں ہوگی اور 8 ڈالرز ماہانہ فیس کے عوض اکاؤنٹ میں بلیو ٹک کا اضافہ ہوگا جبکہ مخصوص فیچرز تک رسائی بھی دی جائے گی۔
    ایلون مسک کے مطابق ویری فکیشن کے لیے فیس سے جعلی اکاؤنٹس کی تعداد میں کمی آئے گی جبکہ کوئی فرد کسی برانڈ کی نقل کرنے کی کوشش کرے گا تو اس اکاؤنٹ کو ہمیشہ کے لیے معطل کردیا جائے گا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      تازہ ترین

      ڈرے ہوئے امام الحق سن گلاسز اور ماسک پہنے لاہور واپس پہنچ گئے امام الحق کوانگلینڈ کیخلاف کھیلنے سے FAKE INJURY ظاہر کر کے انکار پرتحقیقات کا سامنا

      مصباح الحق نے سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا

      راول ڈیم کے اسپِل ویز کھل گئے ڈیم اوور فلو کے قریب

      راولپنڈی میں فلیش فلڈنگ بارش سے نالہ لئی میں 27 فٹ پانی

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.