تازہ تر ین

دنیا میں سب سے بڑے پاؤں کی مالک امریکی خاتون

ہیوسٹن، امریکہ: (ویب ڈیسک) قدرت کے کارخانے میں عجیب و غریب خواص والے لوگ ہیں جن میں ایک امریکی خاتون بھی شامل ہیں جن کے پیر دنیا میں سب سے بڑے ہیں اور ان کا نام حال ہی میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
ہیوسٹن سے تعلق رکھنے والی تانیہ ہربرٹ کا قد سات فٹ چار انچ ہے جو انہیں دنیا کی دوسری طویل قامت خاتون بناتا ہے تاہم ان کا پیردنیا کی تمام خاتون میں سب سے بڑا ہے۔ ان کا سیدھا پاؤں 13.03 انچ اور دوسرا 12.79 انچ لمبا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ان کا نام سب سے بڑے پیر والی خاتون میں شامل کیا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ انہیں مشکل سے 18 نمبر کے جوتے اور سینڈل آتے ہیں جو اکثر اوقات آرڈر پر بنوانے پڑتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کئی مرتبہ انہیں مردانہ جوتے بھی پہننے پڑے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ ان کے پیر کی چوڑائی بھی غیرمعمولی ہے جو مردانہ ڈیزائن میں مل جاتی ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain