تازہ تر ین

ہمارے لوگ اسمبلیاں تحلیل ہونے سے گھبرا رہے ہیں: عمران خان

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نیب کو میں کنٹرول نہیں کر رہا تھا، ہمارے بعض لوگ اسمبلیاں تحلیل ہونے سے گھبرا رہے ہیں۔
لاہور میں کرنٹ افیئرز وی لاگرز سے ملاقات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کسی اتحادی کی بات اچھی نہیں لگتی تو کارکن نظر انداز کریں، اتحادیوں کی ہر بات ہماری لائن لینتھ پر نہیں ہو سکتی، ہمیں ایسی باتوں کو درگزر کرنا چاہیے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ اب دوبارہ اقتدار میں آئے تو احتساب کا نظام بہتر کریں گے، نیب کو میں کنٹرول نہیں کر رہا تھا، ہمارے بعض لوگ اسمبلی تحلیل ہونے سے گھبرا رہے ہیں، اسمبلیاں تحلیل ہونے سے ہماری مقبولیت کم نہیں ہو گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain