تازہ تر ین

ایک منٹ میں 31 قمیضیں طے کرنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ

آئیڈاہو: (ویب ڈیسک) امریکا میں ایک شخص نے 1 منٹ میں 31 قمیضیں طے کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش جو اسٹیم ایجوکیشن کے فروغ کے لیے 250 گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں، نے 31 قمیضیں طے کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ بنایا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 23 قمیضوں کو طے کر کے بنایا گیا تھا۔
ڈیوڈ رش کا کہنا تھا کہ انہوں نے ریکارڈ بنانے کے لیے مختلف طریقوں کو آزمایا تاکہ تیزی سے قمیضوں کو طے کیا جاسکے۔
ڈیوڈ رش نے اس سے قبل کم وقت میں پانچ قمیضیں ہینگر میں ٹانگنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain