اسلام آباد: (ویب ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے پولیس تھانہ برگئی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان اورعوام کے کھلے دشمن ہیں ، عوام پولیس کی دہشت گردی کے خلاف عظیم قربانیوں پرسلام پیش کرتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف قوم کی ڈھال بننے والے ہمارے ہیرو ہیں، دہشت گردوں، ان کے معاونین اور سہولت کاروں، سب کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، خیبرپختونخوا حکومت شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو شہدا پیکج دے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی لکی مروت کے علاقے میں پولیس اہلکاروں پر حملے کی مذمت کی ہے۔
جاری بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےحملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کےدرجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کےباقیات کے مکمل خاتمے تک ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔
صدر نے شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا۔
واضح رہے کہ لکی مروت میں دہشت گردوں نے رات گئے تھانہ برگی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور 4 اہلکار زخمی ہوگئے تھے ۔
بریکنگ نیوز
- فلسطینیوں کے تحفظ پر امریکی یہودیوں کا اسرائیل میں داخلہ ممنوع
- ترکیہ کا کہنا ہے کہ نیا دفاعی معاہدہ نیٹو کے وعدوں سے مکمل ہم آہنگ ہے
- سعودی عرب کی ریاض ایئر 14 اگست سے اسلام آباد اور ریاض کے درمیان روزانہ پروازیں شروع کرے گی
- "اگر مجھے پسند نہیں کرتے تو زیادتی بھی نہ کریں” — خوشدل شاہ کا سلیکشن میں غیر یقینی صورتحال کے درمیان ملک چھوڑنے کا اشارہ
- بابر اعظم کی شاندار حکمرانی! پاکستان کی آخری 9 بیرونِ ملک ٹیسٹ فتوحات
- پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
- پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط
- اداکارہ نمرہ خان کی دوسری شادی بھی طلاق پر ختم، ڈاکٹر اعجاز وریس نے تصدیق کر دی
- ڈی آئی جی لاہور کا نیا حکم، مغرب کے بعد خواتین کا تھانوں میں داخلہ ممنوع
- سی این این انٹرویو میں عمران خان کے بیٹوں نے اُن کی صحت پر نئے خدشات کا اظہار کر دیا
- موٹروے پر KFC اور ہارڈیز کے آؤٹ لیٹس سیل، معائنے میں سڑا ہوا کھانا برآمد
- پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیاندفاعی معاہدے پر آج دستخط کئے جائیں گے
- آپریشن ردالفتنہ 3 ‘ بلوچستان میں12خوارجی جہنم واصل
- پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کی سپیکر ایاز صادق سے ملاقات’حکومت نے تحریک انصاف کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی
- بابر اعظم نے 10 پلیئر آف دی سیریز ایوارڈز جیت کر عمران خان کا تاریخی ریکارڈ برابر کر دیا۔
- پاکستان کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ کا اسکواڈ سامنے آ گیا
- یوگنڈا کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان اسٹریٹ گینگ کے حملے میں جاں بحق
- مصری فٹبال اسٹار محمد صلاح نے ترک کلب طرابزون اسپور کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔
- فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار
- وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے