اسلام آباد: (ویب ڈیسک) رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی مسلسل بگڑتی صورتحال پر تشویش ہے، صوبائی پولیس پر دہشت گردوں کے حملوں میں اضافہ نیک شگون نہیں، وفاق خیبرپختونخوا حکومت کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔
اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے تھانہ برگئی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی مسلسل بگڑتی صورتحال پر تشویش ہے، وزیراعلیٰ امن و امان کی صورتحال پر سنجیدگی سے توجہ دیں، وزیر اعلیٰ اپنے صوبے میں زیادہ اور زمان پارک میں کم وقت گزاریں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا فتنہ عمران کا آلہ کار نہ بنیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داریاں پوری کریں، صوبائی پولیس پر دہشت گردوں کے حملوں میں اضافہ نیک شگون نہیں، پولیس پر حملے ہو رہے ہیں تو عوام کے تحفظ کا کیا حال ہوگا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وفاق خیبرپختونخوا حکومت کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے، خیبرپختونخوا حکومت شہداء کے خاندان کو شہدا پیکج کی جلد فراہمی یقینی بنائے، اللہ تعالیٰ شہدا کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔
بریکنگ نیوز
- فلسطینیوں کے تحفظ پر امریکی یہودیوں کا اسرائیل میں داخلہ ممنوع
- ترکیہ کا کہنا ہے کہ نیا دفاعی معاہدہ نیٹو کے وعدوں سے مکمل ہم آہنگ ہے
- سعودی عرب کی ریاض ایئر 14 اگست سے اسلام آباد اور ریاض کے درمیان روزانہ پروازیں شروع کرے گی
- "اگر مجھے پسند نہیں کرتے تو زیادتی بھی نہ کریں” — خوشدل شاہ کا سلیکشن میں غیر یقینی صورتحال کے درمیان ملک چھوڑنے کا اشارہ
- بابر اعظم کی شاندار حکمرانی! پاکستان کی آخری 9 بیرونِ ملک ٹیسٹ فتوحات
- پاکستان ایران سے 100 میگاواٹ سے زائد بجلی درآمد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے
- پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدے پر دستخط
- اداکارہ نمرہ خان کی دوسری شادی بھی طلاق پر ختم، ڈاکٹر اعجاز وریس نے تصدیق کر دی
- ڈی آئی جی لاہور کا نیا حکم، مغرب کے بعد خواتین کا تھانوں میں داخلہ ممنوع
- سی این این انٹرویو میں عمران خان کے بیٹوں نے اُن کی صحت پر نئے خدشات کا اظہار کر دیا
- موٹروے پر KFC اور ہارڈیز کے آؤٹ لیٹس سیل، معائنے میں سڑا ہوا کھانا برآمد
- پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیاندفاعی معاہدے پر آج دستخط کئے جائیں گے
- آپریشن ردالفتنہ 3 ‘ بلوچستان میں12خوارجی جہنم واصل
- پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کی سپیکر ایاز صادق سے ملاقات’حکومت نے تحریک انصاف کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت دے دی
- بابر اعظم نے 10 پلیئر آف دی سیریز ایوارڈز جیت کر عمران خان کا تاریخی ریکارڈ برابر کر دیا۔
- پاکستان کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچز کے لیے انگلینڈ کا اسکواڈ سامنے آ گیا
- یوگنڈا کی قومی فٹبال ٹیم کے کپتان اسٹریٹ گینگ کے حملے میں جاں بحق
- مصری فٹبال اسٹار محمد صلاح نے ترک کلب طرابزون اسپور کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔
- فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: اسحاق ڈار
- وزیراعظم محمد شہباز شریف آج سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے